نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت

19  اپریل‬‮  2024

نیویارک(این این آئی)سائنس دانوں نے کہا ہے کہ انہوں نے ایسے نئے شواہد دریافت کیے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے نظامِ شمسی میں ایک پوشیدہ سیارہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کافی برسوں سے کچھ ماہرینِ فلکیات کا دعوی رہا ہے کہ ہمارے نظامِ شمسی کے کنارے پر سامنے آنے والا غیر معمولی رویہ کسی غیر دریافت شدہ سیارے کے متعلق بتاتا ہے۔اس نظریے کو مقبول بنانے والے ماہرِ فلکیات کونسٹینٹِن بوگیٹِن نے اب دعوی کیا ہے کہ انہوں نے اور ان کی ٹیم نے ایسے مزید شواہد دریافت کیے ہیں جو بتاتے ہیں کہ سیارہ وجود رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی تحقیق نظامِ شمسی میں پلینٹ 9 کی موجودگی کے متعلق اب تک کے سب سے مضبوط شواہد پیش کرتی ہے۔اس تحقیق میں سائنس دانوں نے نظامِ شمسی کے آٹھویں سیارے نیپچون سے آگے اور نظامِ شمسی کے کنارے پر موجود اجرام کا جائزہ لیا۔سائنس دانوں نے ان اشیا کا مطالعہ کیا جن کی حرکت نیپچون کے مدار کی وجہ سے غیر مستحکم ہوتی ہے۔ اس عدم استحکام کے سبب ان کو سمجھنا مشکل ہوتا ہے۔محققین نے مطالعے میں ان اجرام کا مشاہدہ کیا اور ان کی حرکات کو سمجھنے کی کوشش کی، ڈاکٹر کونسٹینٹِن کے مطابق ان حراکات کا بہتر فہم ایک غیر دریافت شدہ سیارہ ہوسکتا ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…