جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سیکنڈ کا دوبارہ تعین کرنے والی گھڑی ایجادکرلی

datetime 30  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چینی سائنس دانوں نے ایک گھڑی ایجاد کی ہے جو ہمارے وقت کے تصور کو مکمل طور پر بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی سائنس دانوں کی جانب سے بنائی گئی یہ آپٹیکل گھڑی ہر سات ارب برسوں میں ایک سیکنڈ گنوا دیتی ہے یا بڑھا دیتی ہے۔ یہ گھڑی انسانوں کو وقت کی بنیادی اکائی یعنی سیکنڈ کا دوبارہ تعین کرنے کے قریب تر لے کر جاسکتی ہے۔اس زبردست کامیابی نے چین کو دنیا کا دوسرا ایسا ملک بنا دیا ہے جس نے درست وقت کا تعین کیا ہے۔

طبعیات دان پان جیانوی کی رہنمائی میں تحقیق کرنے والی ٹیم نے پیئر ریویو جرنل میٹرولوجیا میں لکھا کہ اس آلے نے عالمی سطح پر آپٹیکل کلاک نیٹورک قائم کرنے کی راہ ہموار کردی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ آلہ فزکس کے بنیادی نظریوں کو پرکھنے، گریویٹیشنل لہروں کی نشان دہی کرنے اور ڈارک میٹر کو ڈھونڈنے کے لیے نئے مواقع کی راہ کھولے گا۔یہ گھڑی چینی سائنس دانوں کی جانب سے بنائی جانے والی گھڑی کے مقابلے زیادہ درست ہے اور زیادہ مستحکم انداز میں کام کرتی ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…