ایپل واچ کی مدد سے پاکستانی نڑاد ڈاکٹر نے پرواز میں بزرگ خاتون کی جان بچالی

27  جنوری‬‮  2024

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے ایپل واچ کی مدد سے پرواز میں بزرگ خاتون کی جان بچا لی۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق انگلینڈ کے شہر ہیرفورڈ سے تعلق رکھنے والے نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے ڈاکٹر راشد ریاض اپنی چھٹیاں منانے برمنگھم سے ویرونا جا رہے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر راشد ریاض ایک پرواز میں موجود تھے کہ دوران پرواز 70 سالہ بزرگ خاتون کی اچانک طبعیت بگڑنے لگی اور انہیں سانس لینے میں دشواری پیش آئی۔

خاتون کی طبیعت دیکھ کر فلائٹ اٹینڈنٹ نے پرواز میں کسی ڈاکٹر کے موجود ہونے کا پوچھا جس پر پاکستانی نژاد ڈاکٹر راشد ریاض مدد کیلئے سامنے آئے، ڈاکٹر راشد نے فلائٹ اٹینڈنٹ کے ہاتھ میں ایپل واچ دیکھ کر ان سے واچ مانگی اور مریض کی آکسیجن کی سطح کا اندازہ لگانے کے لیے اپنے مقامی ہیلتھ مانیٹرنگ سافٹ ویئر کو استعمال کیا۔ڈاکٹر راشد ریاض نے بتایا کہ خاتون دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور ایپل واچ کی مدد سے انہیں بزرگ خاتون کی کم ہوتی آکسیجن کا پتا چلنے میں آسانی ہوئی، یوں خاتون کو جہاز میں آکسیجن فراہم کر کے ان کی جان بچا لی گئی۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…