منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

ایزی پیسہ نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پاکستان میں پہلی بار آڈیو نکاح نامہ کا فیچر متعارف کروادیا

datetime 26  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کے معروف ڈیجیٹل فنا نشل سروسز پلیٹ فارم ایزی پیسہ نے پرانی روایات کو توڑنے اور خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ایزی پیسہ ایپ میں آڈیو نکاح نامہ کا جدید فیچر متعارف کروادیا جس سے خواتین کو اپنی ازدواجی زندگی کے حقوق تک رسائی حاصل ہوگی۔

پاکستان میں اپنی نوعیت کے اس جدید فیچر کے ذریعے خواتین اپنی زندگی کے اہم ترین فیصلہ کوپڑھ اور سمجھ سکیں گی۔قومی کمیشن برائے وقار نسواں (Pakistan Commission on the Status of Women) کے مطابق پاکستانی خواتین دو تہائی اکثریت ان پڑھ ہونے کی وجہ سے نکاح نامہ نہیں پڑھ سکتیں جبکہ ایک تہائی خواتین کو نکاح نامہ تک بروقت رسائی حاصل نہیں۔ایزی پیسہ آڈیو نکاح نامہ نے مفت، آسان اور قابل رسائی سہولتکے ذریعے اس مسئلہ کا حل نکالا ہے۔

خواتین مخصوص نمبر(0341-1171222) پر مس کال دے کر ہیلپ لائن یا ایزی پیسہ ایپ ڈائون لوڈ کرکے اس آڈیو ٹول تک رسائی حاصل کرسکتی ہیں اور سات مختلف زبانوں میں نکاح نامہ کو سن سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ قوت سماعت سے محروم افراد کیلئے ایپ میں اشاروں کی زبان کا بھی آپشن دستیاب ہے ۔یہ فیچر خواتین کوان کی سماجی و اقتصادی پس منظر یا ڈیجیٹل تقسیم سے قطع نظر حقوق اور ذمہ داریوں کو سمجھنے کیلئے بااختیار بناتا ہے۔ رفاہ قادری،ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن، ایزی پیسہ نے اس پیش رفت پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا” برسوں سے بے شمار خواتین نے نکاح نامہ کی شرائط کو مکمل طورپر سمجھے بغیر شادیاں کی ہیں۔وہ خواتین جو لکھنا پڑھنا نہیںجانتی یا آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے نکاح نامہ کو سمجھ نہیں پاتیں ۔

ایزی پیسہ آڈیو نکاح نامہ کے ساتھ ہم ان رکاوٹوں کو ختم کرتے ہوئے خواتین کو بااختیار بنارہے ہیں تاکہ وہ اپنے مستقبل کے بارے میں بہتر فیصلہ کرسکیں۔یہ اقدام صرف ٹیکنالوجی میں پیش رفت نہیں ہے بلکہ یہ خواتین کو بااختیار بنانے، شفافیت کے فروغ اور مالیاتی استحکام کیلئے ہے جس سے مضبوط خاندان تشکیل پائے۔نکاح نامہ کو سب کے لئے قابل رسائی بنا کر ہم پاکستان میں خواتین کو زیادہ باخبر اور بااختیار بنا رہے ہیں۔

”ایزی پیسہ پر موجود نکاح نامہ آڈیو فیچر نہ صرف حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کرتا ہے بلکہ شادیوں سے متعلق بات چیت کا موقع فراہم کر کے ایک شاندار مستقبل کے لیے راہ ہموار کرتا ہے۔40ملین سے زائد رجسٹرد موبائل اکائونٹس کے ساتھ ایزی پیسہ نے پاکستان کے ڈیجیٹل مالیاتی منظر نامے میں خود کو مسلسل ایک لیڈر ثابت کیا ہے۔ ایزی پیسہ ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کو مالی طورپر ایک جامع ملک بنانے کے اپنے مشن کیلئے پرعزم ہے۔
٭٭٭٭٭



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…