پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

یوٹیوب پر سال 2023 میں پاکستانیوں نے کیا دیکھا

datetime 10  جنوری‬‮  2024 |

کراچی (این این آئی) یوٹیوب نے ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز، میوزک ویڈیوز، شارٹس، کریئیٹرز، اور ابھرتے ہوئے کریئیٹرز کی رینکنگ لسٹ جاری کردی ہے۔ یہ لسٹ سال 2023 میں آن لائن اور آف لائن رونما ہونے والے نہایت خاص لمحات کی عکاسی کرتی ہے۔یوزرز اور کریئٹرز کے لیے یوٹیوب شارٹس کی آمد ایک تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوئی جس سے اُن کی ایکٹو کانٹینٹ کی خواہش کو بھی تسکین پہنچی۔ یوٹیوب صارفین معلومات اور تفریحی کانٹینٹ کے متلاشی رہتے ہیں جس کی رفتار تیز ہونے کے ساتھ اُس میں درست تفصیلات بھی شامل ہوں۔

اس تناسب میں میلینیلز اور جنریشن زی جیسے یوزرز کے لیے ایک ایسا فارمیٹ مثالی رہا جو صرف چند سیکنڈز میں اُن کی خواہش کو پورا کرسکے۔ یوٹیوب نے اپنے اعلان میں یہ بتایا کہ یوٹیوب شارٹس کو روزانہ اوسطاَ 70 بلین سے زیادہ بار دیکھا جاتا ہے۔ پچھلے سال شارٹس پر روزانہ کی بنیاد پر اپلوڈ ہونے والے چینلز کی تعداد میں 80 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا اور یوٹیوب شارٹس کو اب 2 بلین سے زائد لاگڈـاِن یوزرز ہر ماہ دیکھ رہے ہیں۔طویل دورانیے کے کانٹینٹ نے بھی پاکستانی صارفین میں اپنا مقام حاصل کیا ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ صارفین کے استعمال کے طرز عمل میں بدلتے رجحانات کے باوجود دونوں فارمیٹس پاکستان میں ویڈیو فارم کانٹینٹ کی بالادستی قائم رکھے ہوئے ہیں۔

اس کی مثال ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز ہیں جو ہر سال الگ موضوعات کا احاطہ کرتی ہیں، ان کا کانٹینٹ جاذب نظر اور متاثرکن یعنی مختصرَ بااثر ثابت ہوتا ہے۔ مزید برآں، ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز کی فہرست ویوز کے علاوہ متعداد دیگر عوامل پر مبنی ہوتی ہے، جو ظاہر کرتی ہے کہ ایک ویڈیو کتنی ٹرینڈنگ ہے۔ یوٹیوب کلچر اور ٹرینڈز کی ٹیم اینگیجمنٹ کو بھی بدرجہ خاص رکھتی ہے اور ویڈیو پر شیئرز اور لائکس جیسے سگنلز کو بھی جانجتی ہے۔پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے لیے گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر، فرحان قریشی نے کہا کہ ” اس سال کی ٹاپ ٹرینڈنگ لسٹیں پاکستان میں ثقافتی ارتقاء کی عکاسی کرتی ہیں، بالخصوص شارٹس ویورشپ میں نمایاں اضافے اور میوزک، ڈراموں اور وی لاگز جیسے مخصوص کانٹینٹ کی اقسام پرستاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی نشاندہی کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ، کانٹینٹ کریئٹرز نئے صنفوں اور سامعین کو دریافت کرنے کے لیے ملٹی فارمیٹ کے طریقہ کار کا استعمال کر رہے ہیں۔

ہم توقع کرتے ہیں کی ملٹی فارمیٹ کانٹینٹ کی توسیع جاری رہے گی جس کے نتیجے میں کانٹینٹ کی پہلے سے کہیں زیادہ مختلف اور دلچسپ رینج سامنے آئیں گی”۔میوزک بھی یوٹیوب پر مقبول کانٹینٹ کی ایک قسم ہے۔2023 میں یوٹیوب میوزک اور یوٹیوب پریمیم کو پاکستان میں لانچ کیا گیا، جو کہ ایڈـفری کانٹینٹ، آف لائن اور بیک گراؤنڈ پلے کے ساتھ دیکھنے کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ایک پیڈ ممبر شپ ہے جو میوزک کا ایک شاندار تجربہ فراہم کرتی ہے۔اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے، مختلف آرٹسٹ ملٹی فارمیٹ کے ذریعے اپنے آفاق وسیع کرتے رہے، جس کی مدد سے آڈیئنس مختلف فارمیٹ کے ذریعے ان کے بارے میں مزید جان سکی۔ زمزم الیکٹرونکس ٹریڈنگ یوٹیوب کیرئیٹرر کے لیے ایک مثال ہے جنہوں نے کامیابی سے خود کو مختلف فارمیٹس میں پوزیشن کیا ہے۔اُن کی ویڈیوز جیسے ”watch funny magic of fan” اور ”happies is helping others” نے اُنہیں ٹاپ کریئٹرز اور ابھرتے ہوئے کریئٹرز کی لسٹ میں سرفہرست بنادیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…