پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

سائنسدانوں نے انسانی زبان سے مماثل الیکٹرانک زبان تیار کرلی

datetime 9  جنوری‬‮  2024 |

سیئول(این این آئی)جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے سائنسی دنیا ایک اور اہم پیش رفت کرلی ہے جس میں انہوں نے انسانی زبان سے مماثل الیکٹرانک زبان تیار کرلی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائگو گیونگ بک انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے یہ الیکٹرانک زبان تیار کی ہے۔ ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ زبان کھانے، مشروبات، اور دواسازی جیسے مختلف شعبوں میں امکانات کے ایک نئے جدید سلسلے کا پیشِ خیمہ ثابت ہوسکتی ہے جو انسانی ذائقے کے احساس کو نقل کرسکتی ہے۔

الیکٹرانک زبان بنیادی طور پر ذائقہ محسوس کرنے والا ایک مصنوعی سینسر ہے جسے مختلف ذائقوں کی شناخت اور ان کی خصوصیات کا درست اندازہ لگانے کے لیے تیار گیا ہے۔یہ ذائقہ محسوس کرنے والی انسانی زبان کی طرح ہی کام کرتا ہے۔ یہ سینسر کیمیائی معلومات کو برقی سگنلز میں تبدیل کرتا ہے اور حاصل شدہ معلومات پر ایک عصبی نیٹ ورک کے ذریعے کارروائی کی جاتی ہے، جس سے سسٹم مختلف ذائقوں کی نشاندہی کرسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…