منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

سال 2024 سب سے پہلے اور آخر میں کہاں شروع ہوگا؟

datetime 28  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پاکستان میں نیا سال 2024 شروع ہونے سے 9 گھنٹے قبل ہی دنیا میں نئے سال کا آغاز ہو جاتا ہے اور سب سے پہلے بحرالکاہل کے دور دراز جزائر میں نیا سال شروع ہوتا ہے۔پاکستان میں سال نو کا آغاز 31 دسمبر کی رات 11 بج کر 59 منٹ 59 سیکنڈز کے بعد ہوتا ہے، تاہم دنیا کے متعدد ممالک میں نیا سال 9 گھنٹے قبل ہی شروع ہو جاتا ہے۔دنیا میں سب سے پہلے 2024 کا آغاز وسطی بحرالکاہل کے جزائر ٹونگا اور کیریباتی میں ہوگا، یہاں پاکستان سے 9 گھنٹے پہلے نیا سال شروع ہوتا ہے، ان چھوٹے جزائر میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے 3 بجے کے بعد نیا سال شروع ہو جاتا ہے۔

اس جزیرے میں زیادہ تر انسانی بستیاں نہیں ہیں اس لئے یہاں پر نئے سال کا آغاز اتنی اہمیت نہیں رکھتا۔ٹونگا اور کیریباتی کے بعد نئے سال کا آغاز نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں ہوتا ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے کے بعد ہوتا ہے، یعنی جب پاکستان میں 31 دسمبر کی شام ہوتی ہے، اسی وقت نیوزی لینڈ میں نیا سال شروع ہو جاتا ہے، نیوزی لینڈ دنیا کا وہ پہلا بڑا اور معروف ملک جبکہ آکلینڈ وہ پہلا شہر ہے جہاں سال نو کا آغاز سب سے پہلے ہوتا ہے۔نیوزی لینڈ کے بعد نئے سال کا آغاز روس کے دور دراز کے جزائر میں ہوتا ہے جہاں پاکستانی وقت کے مطابق 31 دسمبر کی شام 5 بجے کے بعد نیا سال شروع ہو جاتا ہے۔

ٹائمز اینڈ ڈیٹ ڈاٹ کام کے مطابق نیوزی لینڈ اور روس کے بعد نئے سال کا آغاز آسٹریلیا میں ہوتا ہے، جہاں پاکستان کے شام 6 بجے کے بعد نیا سال شروع ہوتا ہے۔پاکستان کے شام 6 بجے سے رات 8 بجے تک نئے سال کا آغاز آسٹریلیا کے دور دراز جزائر میں ہوتا رہتا ہے، آسٹریلیا کے بعد نئے سال کا آغاز جاپان میں ہوتا ہے، جس کے بعد جنوبی کوریا سمیت قریبی ممالک میں بھی نئے سال کی شروعات ہو جاتی ہے۔جاپان، شمالی کوریا، فلپائن، چین، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، میانمار، بنگلادیش، نیپال، سری لنکا اور بھارت کے بعد پاکستان میں نئے سال کا آغاز ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں سال 2024 کا آغاز دیگر ممالک کے مقابلے 25 گھنٹے بعد بھی ہوگا۔سب سے آخر میں نیا سال کہاں شروع ہوگا؟نئے سال کے آغاز کے 25 گھنٹے بعد امریکن جزیرے سمووا میں نئے سال کا آغاز ہوتا ہے، جس کے ایک گھنٹے بعد بیکر آئی لینڈ دنیا کا وہ آخری مقام ہوگا جو 2024 میں داخل ہوگا مگر وہاں کوئی آبادی نہیں تو وہاں کوئی اس کا خیرمقدم کرنے والا نہیں ہوگا۔یعنی امریکن سمووا کے رہائشی ہی سب سے آخر میں نئے سال کا جشن منائیں گے۔سمووا سے کچھ گھنٹے قبل امریکا کی مختلف ریاستوں میں بھی سال نو کا آغاز ہو جاتا ہے اور دنیا ایشیا کے زیادہ تر ممالک میں نئے سال کی شروعات کے بعد یورپ اور افریقہ میں ترتیب وار سال نو کی تقریبات شروع ہوجاتی ہیں۔
٭٭٭٭



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…