منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

گوگل کا کروڑوں صارفین کی پسندیدہ ایپس بند کرنے کا فیصلہ

datetime 18  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سرچ انجن گوگل نے اگلے چند ہفتوں میں کروڑوں صارفین کے زیر استعمال گوگل پلے موویز اور ٹی وی ایپس کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔رپورٹ کے مطابق گوگل کی بند کی جانے والے ایپس میں گوگل پلے موویز اور ٹی وی ایپ شامل ہیں، یہ سروس پہلے ہی سمارٹ ٹی وی سے ہٹا دی گئی ہے اور جلد ہی اسے فون سروس سے بھی ہٹا دیا جائے گا۔اس کے بعد 17 جنوری سے گوگل صارفین ایپ کے ذریعے خریدی گئی یا کرائے پر لی جانے والی فلموں تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے، تاہم خریدی گئی فلمیں اور ٹی وی شوز کو مکمل طور پر حذف کرنے کے بجائے اینڈرائیڈ ٹی وی اور یوٹیوب پر منتقل کر دیا جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں گوگل انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ وہ جنوری 2024 میں گوگل پلے موویز اور ٹی وی کے آخری حصوں کو بھی ختم کر دے گا جس کے بعد گوگل پلے موویز اور ٹی وی مزید اینڈرائیڈ ٹی وی ڈیوائسز یا گوگل پلے ویب سائٹ پر دستیاب نہیں ہوں گے۔اینڈرائیڈ ٹی وی ہیلپ پر ایک حالیہ پوسٹ میں گوگل نے تصدیق کی ہے کہ سروس جلد ہی ان پلیٹ فارمز سے ہٹا دی جائے گی، کمپنی نئی فلموں یا ٹی وی شوز کو خریدنے یا ان تک رسائی کے عمل کو آسان بنانے کیلئے کچھ تبدیلیاں کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…