چھینے گئے موبائلوں کی نشاندہی کیلئے ایپ متعارف

2  دسمبر‬‮  2023

پشاور (این این آئی)پشاور میں چوری یا چھینے گئے موبائل فونز کی خرید و فروخت کی نشاندہی کے لیے موبائل ایپ متعارف کروادی گئی۔پولیس کی جانب سے پشاور میں شہریوں کی سہولت کیلئے فائنڈ مائی سیل فون (ایف ایم سی) کے نام سے موبائل ایپ متعارف کروائی گئی ہے۔پولیس نے دعوی ٰ کیا ہے کہ اس ایپ کی بدولت وارداتوں میں کمی ممکن ہو سکے گی، ایپ سے چوری یا چھینے گئے موبائل فونز کی خریدوفروخت روکنے میں مدد ملے گی۔

سی سی پی او نے بتایا کہ فائنڈ مائی سیل فون ایپ پر موبائل ڈیلرز کی رجسٹریشن کیلئے فارم کا اجرا کردیا گیا ہے، رجسٹرڈ دکانداروں کے پاس چھینے گئے یا چوری شدہ موبائل فونز کا ڈیٹا آجائے گا۔سی سی پی او کے مطابق ایپ کے ذریعے موبائل فروخت کرنے والے کا نام، ولدیت، شناختی کارڈ اور فروخت کنندہ کی تصویر محفوظ کی جائیگی۔اس کے علاوہ ڈیٹا پشاورپولیس،کنٹرول روم اور متعلقہ تھانہ کی ایپ پربھی الرٹ میں آجائے گا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…