منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

سسٹم میں خرابی، 10 ملین سے زائد آسٹریلین موبائل فون اور انٹرنیٹ سے محروم

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایک کروڑ سے زائد آسٹریلین شہریوں کو اس وقت موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سروس سے محروم ہو گئے جب ملک کی دوسری بڑی نیٹ ورک آپریٹر کمپنی کی سروسز اچانک بند ہو گئیں۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق آسٹریلیا کی دوسری بڑی نیٹ ورک آپریٹر سروس کمپنی OPTUS کی سروسز مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجے متاثر ہوئیں جس کی وجہ سے ٹرین سروس کا آن لائن پیمنٹ آپریشن سسٹم بھی مفلوج ہو کر رہ گیا۔

آسٹریلوی حکومت کے مطابق نیٹ ورک آپریٹر سروس کمپنی کی خرابی کے باعث موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی۔نیٹ ورک آپریٹر سروس کمپنی کی سی ای او نے ایک انٹرویو کے دوران سائبر حملے کی سختی سے تردید کی تاہم انہوں نے سروسز کی معطلی کی وجوہات بھی نہیں بتائیں۔انہوں نے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کی معطلی کو غیرمعمولی قرار دیتے ہوئے کہا OPTUS کے سافٹ ویئر سسٹم میں مسئلہ ہوا، ہمارا سسٹم بہت مضبوط ہے، یہ بہت ہی غیر معمولی واقعہ ہے، ہماری ٹیم اس پر کام کر رہی ہے، بہت جلد اسے حل کر لیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…