جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان میں 9ماہ کے دوران ایک کروڑ 30لاکھ موبائل فونز تیار کئے گئے

datetime 23  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں 9ماہ کے دوران ایک کروڑ 30لاکھ موبائل فونز تیارکئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مقامی مینوفیکچرنگ پلانٹس نے 2023کے پہلے نو ماہ (جنوری تا ستمبر)کے دوران ایک کروڑ 30لاکھ موبائل ہینڈ سیٹ تیار کئے ہیں جبکہ تجارتی طور پر ایک کروڑ 9لاکھ موبائل ہینڈ سیٹ درآمد کیے گئے ہیں۔مقامی مینوفیکچرنگ پلانٹس نے سال 2022کے دوران 21.94ملین موبائل ہینڈ سیٹ تیار /اسمبل کئے جبکہ 2021میں یہ تعداد 24.66ملین تھی یعنی اس میں کمی درج کی گئی جس کی وجہ لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی) کھولنے پر پابندی کی وجہ سے درآمدات میں مسائل ہیں

۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2022کے دوران تقریبا 21.94ملین موبائل ہینڈ سیٹ اسمبل کئے گئے جبکہ کمرشل طور پر درآمد کیے گئے فونز کی تعداد 1.53ملین تھی۔مقامی طور پر تیار کردہ /اسمبل ہونیوالے 13.02ملین موبائل فون ہینڈ سیٹوں میں 9.01ملین 2جی اور 4.02ملین سمارٹ فونز شامل ہیں،اس کے علاوہ پی ٹی اے کے اعداد و شمار کے مطابق 57فیصد موبائل ڈیوائسز سمارٹ فونز ہیں جبکہ 43فیصد پاکستان نیٹ ورک پر 2جی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…