ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی صارفین کو بھی واٹس ایپ چینل بنانے تک رسائی دے دی گئی

datetime 19  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے پاکستانی صارفین کو بھی چینل نامی فیچر تک رسائی دے دی اور پاکستان میں صارفین 18 اکتوبر سے چینل بنانے کے فیچر کو استعمال کرنے لگے۔واٹس ایپ نے ابتدائی طور پر چینل کا فیچر گزشتہ ماہ ستمبر کے وسط میں متعارف کراتے ہوئے اسے 150 ممالک میں پیش کیا تھا۔پاکستان میں بھی صارفین کو شروع سے ہی چینلز کو دیکھنے کے فیچر تک رسائی دی گئی تھی لیکن پاکستانی صارفین کو چینل بنانے تک رسائی نہیں دی گئی تھی تاہم 18 اکتوبر کو پاکستانی صارفین کو واٹس ایپ پر چینل بنانے کے فیچر تک رسائی دے دی گئی۔

چینل فیچر فیس بک پیج کی طرح کا ایک اکاونٹ ہے، جہاں کوئی بھی شخصیت یا ادارہ اپنے مواد یا تشہیر کا مواد واٹس ایپ میسیج کرسکتا ہے۔مذکورہ فیچر کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ چینل کو صارفین کی جانب سے فالو بھی کیا جاسکتا ہے، تاہم صارف کا فون نمبر یا نام چینل چیٹ میں ظاہر نہیں ہوتا۔نہ ہی کوئی صارف چینل میں میسیج کا ریپلائی کر سکتا ہے، البتہ صارفین کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ چینل کے میسیج کو فارورڈ کر سکے گا۔فون پر واٹس ایپ کھولنے کے بعد اپ ڈیٹس ٹیب پر جائیں، جہاں صارفین کی اسٹوریز نظر آتی ہیں۔

اسٹوریز کے بالکل آخر میں چینلز نظر آئیں گے، وہاں چینلز کے ساتھ پلس+ کے نشان کو کلک کریں۔پلس کے نشان کو کلک کرنے کے بعد کریئیٹ نیو چینل کا آپشن آئے گا، اسے کلک کرنے کے بعد آسانی سے چینل بنایا جا سکتا ہے۔چینل کے لنک کو دوستوں اور گروپس کے ساتھ شیئر کریں، وہ آپ کے چینل کو فالو کریں گے، وہ آپ کے چینل پر کوئی پیغام بھیج نہیں سکیں گے،وہ صرف آپ کے پیغامات وصول کریں گے۔چینل بنانے والے شخص یا ادارے کو فالو کرنے والے افراد کے فون نمبر یا نام بھی نظر نہیں آئیں گے، البتہ انہیں فالو کرنے والے افراد کی تعداد معلوم ہوجائے گی۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…