پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

بڑی خوشخبری،گیس کے بڑے ذخائر دریافت

datetime 20  ستمبر‬‮  2023 |

رحیم یار خان(این این آئی)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے رحیم یار خان میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہونے کا اعلان کردیا۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں واقع چک 214ـ1 ایکسپلوریٹری کنویں سے گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے، جہاں (ماڑی ایسٹ بلاک) کا 100 فیصد حصہ دار اور واحد آپریٹر او جی ڈی سی ایل ہے۔ترجمان کے مطابق کمپنی نے 29 جون 2023ء کو کنویں میں 1851 میٹر تک کھدائی کی تھی جس کے بعد گیس کے ذخائر برآمد ہوئے۔

کنویں سے ڈونگان فارمیشن میں 1.1ملین ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس کی پیداوار حاصل ہوئی ہے جبکہ سوئی مین لائم اسٹون میں 1.31ملین ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس کی پیداوار حاصل ہوئی ہے۔رحیم یار خان سے کنویں کی دریافت مقامی وسائل اور توانائی کی طلب و رسد کو ختم کرنے میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ او جی ڈی سی الی ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اعلیٰ کارکردگی اور جدت کے حصول کیلئے ہمہ وقت پرعزم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…