بدھ‬‮ ، 04 دسمبر‬‮ 2024 

32 سالہ نوجوان پاکستان کا پہلا اور واحد اینڈرائیڈ گوگل ڈیولپر ایکسپرٹ بن گیا

datetime 28  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ کے نواحی شہر ہالہ سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ نوجوان وجاہت کریم پاکستان کے پہلے اور واحد اینڈرائیڈ گوگل ڈیولپر ایکسپرٹ بن گئے۔وجاہت کریم نے والد کے ساتھ رہنے کے لیے برطانیہ سے آئی 6 کروڑ روپے سالانہ کی ملازمت کی آفر مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے نواحی گاؤں ہالہ سے تعلق رکھنے والے وجاہت کریم لوئر مڈل کلاس خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جہاں ان کے والد ایک فیکٹری میں 8 ہزار روپے کی ملازمت کیا کرتے تھے جبکہ والدہ ایک گھریلو خاتون تھیں، وہ 3 بہنوں کے اکلوتے بھائی ہیں۔ان کے والدین کا خواب تھا کہ بیٹا پڑھ لکھ کر ترقی کرے اور خاندان کو معاشی مسائل سے نکالے، والدین یہ بھی جانتے تھے کہ آج کل کے دور میں تعلیم بہت مہنگی ہے جبکہ اچھی یونیورسٹی میں داخلے کے لیے اچھے نمبروں کے ساتھ سفارش اور پیسے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

گھر کے حالات دیکھ کر وجاہت کریم بھی اپنے والدین کے لیے کچھ کرنے کی خواہش رکھتے تھے، وہ اپنے اہلِ خانہ کی معاشی حالت سے پریشان رہا کرتے تھے لہذا انہوں نے فیصلہ کیا کہ بہترین تعلیم حاصل کر کے دنیا میں اپنا ایک مقام پیدا کریں گے۔انہوں نے میٹرک اور انٹر میں شاندار نمبر حاصل کیے اور ملک کی کئی نامور یونیورسٹیوں میں داخلہ فارم بھی بھر کر بھیجا جس کے جواب میں پاکستان کی معروف یونیورسٹی نسٹ سے جواب ملا کہ آپ ضروری کاغذات روانہ کر دیں آپ کا داخلہ ہو سکتا ہے۔

معاشی مسائل کے سبب وجاہت کریم نے نسٹ انتظامیہ سے حقائق بیان کر کے معذرت کر لی لیکن نسٹ انتظامیہ نے ان کی قابلیت کی بنیاد پر ناصرف انہیں داخلہ فراہم کیا بلکہ پوری اسکالر شپ فراہم کی۔یونیورسٹی انتظامیہ نے انہیں ماہانہ اسکالر شپ الگ فراہم کی اور گھر تک سال میں 2 دفعہ ٹرین کا ٹکٹ بھی دیا۔وقت گزرتا رہا، وجاہت کریم کو ڈاکٹر حافظ فاروق جیسے اساتذہ کی نگرانی میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا۔انہوں نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد کئی اداروں میں ملازمت کی، اپنا اسٹارٹ اپ شروع کیا،

اینڈرائیڈ ان کا پسندیدہ شعبہ تھا جہاں انہوں نے ایپلی کیشن ڈیزائن کی، گیمز ڈیزائن کیے۔شہرت بڑھی تو مختلف کاروباری ادارے اور یونیورسٹیاں لیکچرز دینے کے لیے انہیں بلوانے لگیں، بیرونِ ملک سے بھی انہیں مدعو کیا جانے لگا۔اسی دوران انہوں نے اینڈرائیڈ گیمز اور ایپلیکیشن پر 2 کتابیں بھی لکھیں جو ایک غیر ملکی پبلشر نے شائع کیں اور دنیا بھر میں ان کی 50 ہزار سے زائد کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔وقت آگے بڑھا تو انہیں ایک عالمی شہرت یافتہ کمپنی کی جانب سے لندن کے دفتر کی جانب سے بہترین ملازمت کی آفر ہوئی جہاں تنخواہ پاکستانی 6 کروڑ روپے سالانہ تھی لیکن ان کی والدہ وفات پا چکی تھیں اور والد اکیلے تھے،

لہذا وہ اپنے والد کو چھوڑ کو باہر نہیں جا سکے اور کمپنی سے معذرت کر لی جس کے باعث ان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا کیونکہ یہ بات لوگوں کو پتہ چل گئی تھی کہ انہوں نے اتنی اچھی ملازمت کی آفر قبول نہیں کی ہے۔وجاہت کریم گزشتہ روز ہی ہالینڈ سے واپس آئے ہیں، وہ وہاں ایک کانفرنس میں شرکت کرنے اور لیکچر دینے گئے تھے۔وجاہت کریم کا کہنا ہے کہ انہیں ان کے والدین کی دعاں سے یہ مقام حاصل ہوا ہے جس کے لیے وہ اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں۔وجاہت کریم کے مطابق ان کے رول ماڈل بل گیٹس مارک زکربرگ یا ایلن مسک جیسے لوگ نہیں ہیں ان کے رول ماڈل عبدالستار ایدھی جیسے لوگ ہیں۔

موضوعات:



کالم



بے چارہ گنڈا پور


علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…