واشنگٹن(این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک)واٹس ایپ کا نیا فیچر،اب ایک ہی اکاؤنٹ 4 مختلف موبائل فونز پر استعمال کیا جاسکے گا۔ تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق میٹا کمپنی اعلان کیا گیا کہ وٹس ایپ کی ایک نئی اپ ڈیٹ متعارف کروائی گئی ہے جس کے تحت اب ایک وٹس ایپ اکائونٹ 4 مختلف موبائل فونز یا دیگر ڈیواسز پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مارک زکربرگ کے مطابق دنیا بھر کے وٹس ایپ صارفین اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔نئی اپ ڈیٹ سے قبل بھی صارفین ایک وٹس ایپ اکائونٹ مختلف ڈیواسز پر استعمال کر سکے تھے، تاہم یہ سہولت کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس وغیرہ پر صرف براوزر کے ذریعے استعمال کی جا سکتی تھی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق واٹس ایپ نے گزشتہ دنوں لنکڈ ڈیوائسز کے نام سے اس فیچر کو متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے ایک اکاؤنٹ کو 4 فونز پر استعمال کر سکتے ہیں۔اس مقصد کے لیے پرائمری فون ہٹ کر دیگر ہر ڈیوائس میں واٹس ایپ کے تازہ ترین ورژن کو انسٹال کریں۔اس کے بعد جن فونز پر اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ چلانا چاہتے ہیں ان میں واٹس ایپ کو اوپن کرکے Agree and continue پر کلک کریں۔جب آپ کے سامنے فون نمبر کے اندراج کا آپشن آئے تو نمبر درج کرنے کی بجائے اوپر دائیں کونے میں تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے Link to existing account کے آپشن کا انتخاب کریں۔اس کے بعد ایک کیو آر کوڈ بن جائے گا جسے پرائمری فون سے اسکین کرنے کی ضرورت ہوگی، بالکل اسی طرح جیسے واٹس ایپ ویب پر اکاؤنٹ کنکٹ کیا جاتا ہے۔یعنی تھری ڈاٹ مینیو میں جاکر لنکڈ ڈیوائسز اور پھر لنک اے ڈیوائس پر کلک کریں۔اس کے بعد پرائمری فون سے دوسری ڈیوائس پر نظر آنے والے کیو آر کوڈ کو اسکین کریں۔
ایسا کرنے کے بعد آپ کا اکاؤنٹ دوسرے فون پر کام کرنے لگے گا، البتہ چیٹ اور دیگر ڈیٹا لوڈ ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے، جس کا انحصار انٹرنیٹ کنکشن کی اسپیڈ اور چیٹ ہسٹری پر ہوگا۔البتہ جن فونز پر آپ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر لاگ ان ہوں گے، ان میں کچھ فیچرز جیسے لائیو لوکیشن کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
اگر کسی ڈیوائس سے اکاؤنٹ کو ہٹانا چاہتے ہوں تو پرائمری فون میں تھری ڈاٹ مینیو سے لنکڈ ڈیوائسز میں جائیں اور وہاں اس ڈیوائس کے آئیکون پر کلک کریں جس پر اکاؤنٹ کو استعمال نہیں کرنا چاہتے، پھر لاگ آؤٹ کے آپشن کا انتخاب کریں۔آپ جس فون سے دیگر ڈیوائسز پر لاگ ان ہوں گے
وہ پرائمری ڈیوائس تصور کی جائے گی، مگر دیگر فونز پر میسجز موصول کرنے یا بھیجنے کے لیے اس فون کو آن رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔تاہم اگر پرائمری ڈیوائس 14 دن تک غیر متحرک رہی تو واٹس ایپ کی جانب سے دیگر ڈیوائسز سے بھی اکاؤنٹ کو لاگ آؤٹ کر دیا جائے گا۔