کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک ) میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایپ کے کچھ جعلی ورژن سامنے آنے کے بعد صارفین کے لیے انتباہ جاری کرتے ہوئےصارفین کو کسی مشکل میں نہ پھنسے کے لیے واٹس ایپ کے جعلی ورژن ڈاؤن لوڈ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق واٹس ایپ کی سائبر سیکیورٹی ٹیم کے سامنے ایسی مشکوک ایپلی کیشنز آئی ہیں جو واٹس ایپ کی طرح کی خدمات انجام دیتی ہیں۔ یہ سافٹ ویئر گوگل پلے سے ہٹ کر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے میسر ہیں۔ ان سافٹ ویئر میں ‘Hey WhatsApp’ اور ‘Hey Mod’ اور دیگر نقول شامل ہیں۔