جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ٹک ٹاک نے پاکستان سے12.5 ملین ویڈیوزحذف کر دیں

datetime 19  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے ممتاز پلیٹ فارم، ٹک ٹاک (TikTok) نے سنہ 2022ء کی پہلی سہ ماہی (جنوری- مارچ 2022ء ) کے لیے،اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کمیونٹی کے تحفظ اور پلیٹ فارم پرصلہ رحمی کو فروغ دینے کے لیے اُس کے عزم کے بارے میں اپ ڈیٹس بھی شامل ہیں۔

یہ رپورٹ محفوظ اور خوشگوار ماحول میں کام کرنے کے ساتھ ایک جوابدہ ادارے کی حیثیت سے اعتماد کے حصول کے لیے جاری عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ان کوششوں میں تبصرے کے شعبے میں حقیقی مشغولیت کو فروغ دینا، تخلیق کاروں کے لیے تحفظ کے حوالے سے یاددہانیاں اور کمیونٹی کے وسیع راہنما ہدایات پر سختی سے عمل کرنا شامل ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق کسی بھی ویڈیو کو اْس کے دیکھنے جانے سے قبل حذف کرنے کی شرح 96.5 فیصد اور 24 گھنٹے کے اندر حذف کیے جانے کی شرح 97.3 فیصد رہی۔ ٹک ٹاک کے ذریعے 12,490,309پاکستانی ویڈیوزحذف کیے جانے کی شرح98.5 فیصد رہی۔ان اعداد و شمار کے ساتھ، سنہ 2022ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران،پاکستان میں ،حذف کی جانے والی ویڈیوز کی تعداد14,044,224 رہی جود نیا بھر میں دوسری سب سے بڑی تعداد ہے۔ امریکہ میں 14,044,224 ویڈیوز حذف کیں گئیں جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ تعداد ہے اور اس طرح امریکہ پہلے نمبر پر رہا۔ اس سہ ماہی میں،عالمی سطح پر ، ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کیں گئیں ویڈیوزمیں سے 102,305,516 ویڈیوز حذف کیں گیں جو کل تعداد کے تقریباً 1.0فیصد کی نمائندگی کرتی ہے۔ان ویڈیوزکو ٹک ٹاک کی مضبوط کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر حذف کیا گیا تھا جسے ایک ایسے تجربے کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے

جو حفاظت، شمولیت اور صداقت کوترجیح دیتا ہے۔رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ روس-یوکرین جنگ کے تناظر میں ،ٹک ٹاک میں تحفظ کی ٹیم نے یوکرین کی جنگ پر توجہ مرکوز رکھی اور ایسی 41,191 ویڈیوز کو حذف کیا جن میں سے 87فیصد نقصان دہ اورغلط معلومات فراہم کرتیں تھیں

اور ٹک ٹاک کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتیں تھیں۔ ٹک ٹاک نے روسی ریاست کے زیر کنٹرول 49میڈیا اکاؤنٹس کے مواد کو بھی لیبل کیا۔ رائے عامہ پر اثر انداز ہونے اور استعمال کنندگان کو اُن کی شناخت کے بارے میں گمراہ ہونے سے بچانے کے لیے کی جانے والی مربوط کوششوں کے طور پر اس پلیٹ فارم نے عالمی سطح پر 6نیٹ ورکس اور 204 اکاؤنٹس کی نشاندہی کی اور اْنھیں حذف کر دیا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…