پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

واٹس ایپ نے ایک گروپ میں شامل افراد کی تعداد 512 کردی

datetime 9  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)پیغام رسانی کی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک گروپ میں 512 تک ممبران شامل کرنے کی سہولت آزمائشی طور پر پیش کردی۔واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں جنہیں سہولیات فراہم کرنے اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں

سبقت برقرار رکھنے کے لیے کمپنی کی جانب سے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔اس سے قبل واٹس ایپ نے طویل انتظار کے بعد دنیا بھر میں فیس بک کی طرز پر ’میسج ری ایکشن‘ کی سہولت صارفین کو فراہم کی، جس کے تحت وہ موصول ہونے والے کسی بھی پیغام پر فراہم کردہ 5 ایموجیز میں سے کسی ایک کے ذریعے جوابی ردعمل دے سکتے ہیں۔اب کمپنی نے کسی بھی واٹس ایپ گروپ میں شامل ہونے والے افراد کی تعداد کو بڑھا کر 512 کردیا ہے جبکہ گروپ میں بھیجی جانے والی فائلز کا سائز بھی 2 جی بی تک بڑھا دیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل صارف کو کسی بھی گروپ میں 100 ایم بی کی فائل بھیجنے کی اجازت تھی جبکہ گروپ میں بھی 256 سے زیادہ نمبر شامل نہیں کیے جاسکتے تھے۔واٹس ایپ کی جانب کی گروپ میں شامل افراد کی تعداد میں اضافے کی سہولت آزمائشی طور پر برازیل میں متعارف کرائی گئی ہے، جس کی کامیابی کے بعد اسے مرحلہ وار پیش کیا جائے گا۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…