سید امین الحق کی کاوشوں کے سبب ایریکسن کی پاکستان میں 31 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری

2  جنوری‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کی کاوشوں کے سبب ایریکسن نے پاکستان میں 31 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کیب، رقم ٹیکنالوجی ٹریننگ اور فائیو جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر خرچ ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کی

کاوشیں رنگ لے آئیں، ایریکسن نے پاکستان میں 31 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کردی۔براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی مد میں رقم پاکستان منتقل کردی گئی۔وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا ہے کہ ایریکسن یہ رقم ٹیکنالوجی ٹریننگ، فائیو جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر خرچ کرے گا، عالمی ادارے کی سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ عالمی اداروں کے پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے، آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن وہ شعبہ ہے جس میں وسیع مواقع ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو تعاون اور سہولیات کی فراہمی کا یقین دلایا ہے، آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کو جتنی مراعات دی جائیں گی اس کا چار گنا کما کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان ویڑن کی تکمیل اس شعبے پر خصوصی توجہ سے مشروط ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…