نیویارک (این این آئی)فیس بک کی چند گھنٹے کی خرابی کے باعث میسیجنگ ایپ ٹیلی گرام پر ایک روز میں 7 کروڑ صارفین کا اضافہ ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بانی ٹیلی گرام پاول دروف کا کہنا تھا کہ دیگر پلیٹ فارمز سے آنے والے 7 کروڑ صارفین کو خوش آمدید کیا ہے۔مانیٹرنگ فرم کا کہنا تھا کہ امریکا میں ٹیلی گرام ڈاون لوڈنگ کے56 ویں نمبر سے پانچویں نمبر پر آگیا۔فیس بک
نے گزشتہ روز اپنی سروس میں خرابی کی وجہ سے بیک بون راوٹرز پر کنفیگریشن تبدیلوں کو قرار دیا اور کہا کہ نیٹ ورک ٹریفک میں رکاوٹ نے ڈیٹا سینٹرز کے رابطے کو متاثر کیا جس سے خدمات رک گئیں۔نائب صدر فیس بک کا کہنا تھا کہ نیٹ ورک ٹریفک میں رکاوٹ نے ڈیٹا سینٹرز کے رابطے کو متاثر کیا اور سروسز کی معطلی ہیکنگ نہیں، اپنی غلطی کی وجہ سے ہوئی ہے۔