ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کنفگریشن خرابیوں کی وجہ سے سروس بند ہوئی، ڈیٹا لیک نہیں ہوا، فیس بک

datetime 5  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ نے 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب 6 گھنٹے تک دنیا بھر میں اپنی تمام سروسز کی بندش پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنفگریشن خرابیوں کی وجہ سے ان کی سروس رکی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سروس کی بندش کے بعد

اب فیس بک نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ان کے ڈیٹا سینٹر کے سسٹم میں کنفگریشن خرابیوں کی وجہ سے اس کی سروس بند ہوئی۔فیس بک کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ انجنیئرز کی ٹیم نے ہنگامی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے پتہ لگایا کہ سروسز کیوں بند ہوئیں اور معلوم ہوا کہ کمپنی کے ٹریفک نیٹ ورک اور ڈیٹا سینٹر کے درمیان کچھ آلات کے خراب ہونے کی وجہ سے ان کی سروس بند ہوئی۔بلاگ میں سروس متاثر ہونے پر صارفین سے معذرت کی گئی اور ساتھ ہی دعوی کیا گیا کہ 6 گھنٹے تک بند رہنے والی سروس میں صارفین کے ڈیٹا لیک ہونے یا اکاونٹس ہیک ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔کنفگریشن دراصل ایک نظام ہے، مثلا کمپیوٹر سسٹم کی تمام چیزیں، ہارڈویئر، سافٹ ویئر، کی بورڈز اور ماوس کنفگریشن کہلاتی ہیں اور ان آلات میں سے اگر کوئی بھی چیز خراب ہوگی تو کمپیوٹر کی سروس متاثر ہوگی۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…