2021کاطب کا نوبل پرائزدوامریکی سائنس دانوں نے جیت لیا

5  اکتوبر‬‮  2021

سٹاک ہوم (این این آئی)رواں سال شعبہ طب اور فزیالوجی کا نوبل پرائز دو امریکی سائنسدانوں ڈیوڈ جولیئس اور اردم پاتاپوتیان کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان دونوں نے انسانی بدن کے ٹمپریچر کی مناسبت سے اہم سائنسی دریافتوں کو عام کیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نوبل پرائز کمیٹی کے

سیکرٹری جنرل تھوماس پیرلمین نے رواں برس کے دنیا میں معتبر ترین قرار دیے جانے والے نوبل انعامات کے پہلے پرائز کا اعلان کیا۔نوبل کمیٹی کے مطابق ڈیوڈ جولیئس اور اردم پاتاپوتیان کو درجہ حرارت اور لمس یا چھونے کے احساس کے لیے ذمے دار ریسیپٹرز کی دریافت پر یہ انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا۔نوبل کمیٹی نے مزید کہا کہ ان دونوں نے حقیقت میں فطرت کے مخفی راز آشکار کیے ہیں اور ان سے انسانی بقا کو تحفظ حاصل ہوا۔ انہی دونوں سائنسدانوں کو گزشتہ برس ایک اور اہم پرائز کاولی انعام برائے نیورو سائنسز سے نوازا گیا تھا۔اردم پاتاپوتیان نے انسانی درجہ حرارت جاننے کا ایک اور طریقہ وضع کیا، انہوں نے انسانی خلیے سے مکینیکل سینسر کی مدد سے ٹمپریچر معلوم کرنے کا پتہ چلایا۔ نوبل انعام کمیٹی نے ان دونوں طریقوں کو انسانی بقا کے تناظر میں نہایت اہم قرار دیا۔لبنانی نژاد امریکی مولیکولر بیالوجی کے سائنسدان اردم پاتاپوتیان بنیادی طور پر آرمینیائی نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے نوبل انعام ملنے کا اعلان اپنے بیٹے کے ساتھ بستر پر لیٹے ہوئے سنا۔نوبل انعام کمیٹی کے مطابق پینسٹھ سالہ ڈیوڈ جولیئس نے مرچ کے ایک جزو کو تلاش کر کے انسانی اعصابی نظام میں موجود حرارت سے جسم کے اندرونی درجہ حرارت کے بارے میں بنیادی معلومات ظاہر کیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…