منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ہرمہینے ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ارب ہو گئی

datetime 28  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کو ماہانہ بنیاد پر استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ارب سے زائد ہوگئی۔مختصر دورانیے کی ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے والے بین الاقوامی پلیٹ فارم نے ایک ارب سے زائد افراد پر مشتمل عالمی ٹک ٹاک کمیونٹی کی

تعمیر کے ذریعے عالمی سنگ میل حاصل کر لیا۔اس موقع پر ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ٹک ٹاک میں ہمارا مشن تخلیقی صلاحیتوں کو تحریک دینا اور تفریح فراہم کرنا ہے۔آج ہم اِس مشن اور ٹک ٹاک کی عالمی کمیونٹی کا جشن منا رہے ہیں۔ اب ہر ماہ دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد ٹک ٹاک پر آتے ہیں تاکہ تفریح فراہم کر سکیں۔ٹک ٹک انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ اس پلیٹ فارم پر نئے لوگ اس لیے آتے ہیں کہ وہ کچھ سیکھ سکیں اور کچھ نیا دریافت کر سکیں۔ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم مختلف خاندانوں پر مشتمل انتہائی دلفریب اور متنوع کمیونیٹیز اور تخلیق کنندگان کا گھر ہیں جو وقت کے ساتھ ہمار ے پسندیدہ ستاروں میں بدل جاتے ہیں۔ٹک ٹک انتظامیہ نے مزید کہا کہ ہماری عالمی کمیونٹی، تمام نسلوں میں، لاکھوں افراد تک پہنچے کی صلاحیت کے باعث اہمیت اختیار کر چکی ہے۔موسیقی، خوراک، حسن اور فیشن سے لیکر فن، مقاصد اور ہر وہ چیز جو اِن کے درمیان موجود ہے۔ ثقافت حقیقی معنوں میں ٹک ٹاک پر شروع ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…