اسلام آباد (این این آئی)بھارت نے امریکی کمپنی سے ٹیکنالوجی لے کر پاکستان کی جاسوسی کی ۔غیر ملکی میگزین کے مطابق بھارت نے امریکی کمپنی سے ٹیکنالوجی لے کر پاکستان کی جاسوسی کی۔ بھارت نے ایگزوڈس انٹیلی جنس کمپنی سے سافٹ ویئر خریدا تھا
۔رپورٹ کے مطابق بھارت نے سافٹ ویئر کے ذریعے پاکستان اور چین کے کمپیوٹرز کو نشانہ بنایا ، روسی سیکیورٹی کمپنی نے چین اور پاکستان کے خلاف سائبر مہم کی کھوج لگائی۔فوربز کے مطابق جون 2020 سے اپریل 2021 تک پاکستان کے خلاف سائبر مہم جاری رہی اور امریکی کمپنی نے بینقاب ہونے پر بھارت کے ساتھ معاہدہ منسوخ کیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی کمپنی کے مطابق بھارت نے سافٹ ویئر خریدا اور اسے ہتھیار بنایا ،روسی سائبر سیکیورٹی فرم نے بھارت کی مذموم کوشش کی نشاندہی کی تھی۔روسی فرم کے مطابق بھارت نے چین پاکستان کے ٹیلی کام اداروں کو نشانہ بنایا۔