واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لئے شاندار اعلان کر دیا

3  اگست‬‮  2021

نیویارک (این این آئی)واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی جلد ہی ایک ایسا نیا فیچر متعارف کروانے جا رہی ہے جو صارفین کو انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر کئی ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا ملٹی ڈیوائس فیچر فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے جو کہ

آئندہ دو ماہ کے دوران اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ٹیسٹر دونوں کے لیے لانچ کروایا جائے گا۔ٹیکنالوجی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ اور اور واٹس ایپ کے سی او مارک زکر برگ کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ ملٹی ڈیوائس فیچر دو مہینوں کے دوران متعارف کروایا جائے گا تاہم فیچر کو مزید بہتر بنانے میں کچھ وقت درکار ہو گا۔ دوسری جانب کاروباری اور تجارتی قوانین کی پاکستانی نژاد امریکی ماہر لینا خان نے سینیٹ سے نامزدگی کی منظوری کے بعد امریکا کے فیڈرل ٹریڈ کمشنر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے صدر جو بائیڈن نے اس سال مارچ میں لینا خان کو فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی سربراہی کے لیے نامزد کرتے ہوئے کاروبار کے میدان میں اینٹی ٹرسٹ قوانین پر ان کی مہارت، تجربے اور اسکالرشپ کا حوالہ دیا تھا۔32 سالہ لینا خان امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن میں شامل ہونے والی سب سے کم عمر رکن اور کمیشن کے اب تک مقرر کئے گئے رہنماں میں سب سے کم عمر چئیرپرسن ہیں۔ اسی وجہ سے ان پر بعض ریپبلکن حلقوں کی جانب سے اعتراض بھی کیا گیا ہے۔لینا خان کا شمار امریکا میں کاروباری شعبے میں اینٹی ٹرسٹ قوانین اور اجارہ داری جیسے اہم پہلووں کے ماہرین میں ہوتا ہے۔ وہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے کچھ

کاروباری طریقہ کار کی نمایاں نقاد بھی ہیں۔اس سے قبل لینا خان کولمبیا لا سکول میں قانون کی ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ انہیں کاروباری شعبے میں اینٹی ٹرسٹ قوانین کے علاوہ انسداد اجارہ داری کی روایت اور انفراسٹرکچر کے شعبے کی صنعتوں سے متعلق قوانین میں تدریسی مہارت حاصل ہے۔

انہیں اینٹی ٹرسٹ قوانین پر تحقیق اور آرٹیکلز تحریر کرنے پر متعداد انعامات سے نوازا گیا ہے۔کاروباری قوانین کے متعلق ان کے مفصل مضامین امریکا کے ممتاز تعلیمی اداروں ییل، ہاورڈ اور کولمبیا یونیورسٹی کے لا جرنل، کولمبیا لا ریویو اور شکاگو لا ریویو سمیت کئی اشاعتوں میں چھپ چکے ہیں۔وہ امریکا کے ایوان نمائندگان میں اینٹی ٹرسٹ قوانین اور تجارتی اور انتظامی قوانین سے متعلق سب کمیٹی برائے انصاف کی مشیر بھی رہ چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…