ٹیلی کام کمپنیوں کی عالمی تنظیم نے موبائل کال پر ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کر دیا

3  جولائی  2021

اسلام آباد(آن لائن) ٹیلی کام کمپنیوں کی عالمی تنظیم نے وزیر خزانہ شوکت ترین سے موبائل کال پر ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق موبائل فون پر ٹیکس کے معاملے پر ٹیلی کام کمپنیوں کی عالمی تنظیم کی جانب سے وزیر خزانہ شوکت ترین کو خط لکھا گیا ہے۔خط کے متن کے مطابق پانچ منٹ کال پر 75 پیسے

ٹیکس موبائل فون خدمات کی لاگت میں اضافے کا سبب بنے گا، ٹیکس وصولی کی پیچیدگیاں حکومت،موبائل کمپنیز کی لاگت میں اضافے کا سبب بنیں گی۔خط میں کہا گیا ہے کہ موبائل کال پر ٹیکس موبائل فون خدمات سے دوری بڑھانے کا سبب بنے گا، ٹیکس موبائل کمپنیوں کی طویل المدتی بنیاد پر سرمایہ کاری پر بھی اثر انداز ہوگا۔موبائل کمپنیوں کی عالمی تنظیم نے خط میں کہا کہ موبائل کال پر ٹیکس اسپیکٹرم آکشن پر بھی اثر انداز ہوگا، حکومت موبائل کال پر ٹیکس کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ٹیلی کام انڈسٹری کا کہنا تھا کہ پانچ منٹ کی موبائل فون کالز پر 75 پیسے اضافی ٹیکس سے بنڈل آفر کی سہولت والے 98 فیصد پری پیڈ صارفین کے لیے مشکلات پیدا ہوجائیں گی۔ٹیلی کام انڈسٹری کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکس کا اطلاق آپریٹرز کی جانب سے عوام کی سہولت کے لیے فراہم کیے جانے والے بنڈلز کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے۔ٹیلی کام انڈسٹری کے مطابق یہ ٹیکس صارفین کو پانچ منٹ سے پہلے کال کاٹ کر دوبارہ ملانے کی جانب راغب کرسکتا ہے جس سے وہ اضافی ٹیکس سے بچ جائیں گے اور حکومت کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اضافی ٹیکس صرف ٹیلی کام آپریٹرز کے لیے پیچیدگی اور عوام کے لیے تکلیف کا باعث بنے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…