ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ناپسندیدہ کالز سے چھٹکارا،گوگل نے مشکل آسان کردی، نیا فیچر متعار ف

datetime 23  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )آپ کے موبائل فون پر ناپسندیدہ کالوں کے علاوہ اور کوئی بات پریشان کن نہیں ہے، گوگل نے اپ کی یہ مشکل آسان کردی کیونکہ کوئی ایسا شخص جس سے آپ بات نہیں کرنا چاہتے وہ غیر محسوس طریقے سے دور رہے گا۔ناپسندیدہ کالز پر قابو پانے میں صارفین کی مدد کے لیے گوگل فون ایپ کالر آئی ڈی اناو?نسمنٹ کا فیچر لانے کی تیاری کررہا ہے جو اِن کمنگ کالز کا

نام اور نمبر خود پکارے گا کہ صارفین کو نمبر دیکھنے کی ضرروت نہیں ہوگی۔ کالر آئی ڈی کا یہ نیا فیچر بلاشبہایک بڑا اضافہ ہوگا جس کا بہت سے لوگوں کو شدت سے انتظار ہے۔اس ضمن میں دیگر او ایم ایمز اپنے متبادل فراہم کیے لیکن گوگل فون ایپ تمام اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں دستیاب ہے اور کئی اینڈرائیڈ فونز میں ڈیفالٹ ڈائیلر بننے کی کوشش کے حوالے سے یہ ایک اہم اضافہ ہے۔نیا فیچر اِن ایبل کرنے کے لیے صارفین کو سیٹنگز میں جاکر گوگل فون میں کالر آئی ڈی اناو?نسمنٹ کا فیچر آن کرنا ہوگا۔ ”اناو?نس کالر آئی ڈی” کا آپشن ڈیفالٹ میں ڈِس ایبل کیا گیا ہے لیکن صارفین اس کے لیے ”آلویز” کے آپشن کا انتخاب کرسکتے ہیں۔اس فیچر سے صارفین کو ناپسندیدہ نمبرز کو اَن بلاک کرنے میں زیادہ مدد ملے گی۔ گوگل فون کا یہ فیچر اس وقت بھی زیادہ کارآمد ہوسکتا ہے جب صارفین میوزک یا کوئی آڈیو سن رہے ہیں۔علاوہ ازیں بینائی سے محروم افراد کے لیے یہ فیچر انتہائی انمول ثابت ہوسکتا ہے انہیں یہ فیصلہ کرنے میں وقت نہیں لگے گا کہ آنے والی کال کتنی ضروری یا غیر ضروری ہے۔تاہم ڈائیلر فیچر کے لحاظ سے گوگل فون کا یہ قدم بنیادی ہے۔ یہ گوگل فون ایپ میں بھلے بہت بڑا اضافہ نہ صحیح لیکن اہم اضافہ ضرور ہے۔ یہ فیچر استعمال کرنے کے لیے صارفین کو فون میں موجود گوگل فون ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔‎



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…