منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی ماہرین نے ہائیڈروجن سے آکسیجن بنانے کا کامیاب تجربہ کر لیا

datetime 12  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)جامشورو تھرمل پاور پلانٹ کے انجینئرزنے ہائیڈروجن پلانٹ سے آکسیجن تیار کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے تیاراور مکمل کیے جانے والے اس منصوبے کے نتیجے میں

فوری طور 385 کلو گرام آکسیجن روزانہ کی بنیاد پر تیار ہوگی ،تیار اکسیجن کے 60 سلنڈر ہر روزا سپتالوں کو طبی استعمال کے لیے فراہم کیے جاسکتے ہیں۔پاکستان کونسل برائے سائنسی اور صنعتی تحقیق ( پی سی ایس آئی آر) کے ماہرین نے جامشورو تھرمل پاور پلانٹ  کا دورہ کیا اور تیار شدہ آکسیجن کے نمونے حاصل کیے۔ پی سی ایس آئی آر کے ماہرین نے منصوبے کے تمام تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیا اور جلد ہی اپنی حتمی سفارشات پیش کریں گے۔ماہرین کے مطابق منصوبے کی کام یابی سے کورونا کے علاج معالجے بالخصوص ایسے مریض جن کو آکسیجن کی ضرورت ہوگی، کے علاج میں بہت مدد ملے گی، جب کہ محکمہ صحت پر آکسیجن کی کمی کا دباؤ بڑی حد تک کم ہو جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…