ملینڈا گیٹس کو شادی ختم ہونے کے بعد 100 کھرب روپے ملیں گے‎

7  مئی‬‮  2021

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملنڈا گیٹس کے درمیان 27 برس بعد علیحدگی ہو چکی ہے، یہ دنیا کی سب سے مہنگی طلاق ہوگی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک سو پینتالیس اعشاریہ چار ارب ڈالر (224 کھرب روپے) کے مالک بل گیٹس اور ان کی اہلیہ کے درمیان اثاثہ جات کی تقسیم کا معاہدہ پہلے سے

طے نہ ہونے پر عدالت نے دونوں میں مساوی دولت تقسیم کرنے کا حکم سنا دیا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کے تحت ملنڈا گیٹس کو 100 کھرب روپے ملیں گے۔ دوسری جانب بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس کی بیٹی جینیفر نے والدین کی 27سال بعد شادی ختم کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری فیملی کیلئے ایک مشکل ترین وقت ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بل گیٹس کی بڑی بیٹی جینیفر گیٹس نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے والدین کی علیحدگی پر ردعمل دیا۔انہوں نے کہا کہ وہ والدین کے ذاتی فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گی، یہ واقعی ہماری فیملی کیلئے ایک مشکل ترین وقت ہے۔جینیفر نے لکھا کہ محبتیں اور احساس کرنے والوں کی وہ شکرگزار ہیں، دنیا بھر سے بھیجے جانے والے پیغامات پر بھی تہہ دل سے ممنون ہیں۔ واضع رہے کہ مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے تیسرے سب سے امیر آدمی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس نے آپس میں علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…