بیجنگ (این این آئی )چین نے خلا میں اپنے ایک علیحدہ اسٹیشن کی تعمیر کے لیے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے اپنا اولین ماڈیول خلا کی طرف روانہ کر دیا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق اس مقصد کے تحت لانگ مارچ نامی سب سے بڑا چینی راکٹ تِیان ہے ماڈیول کو لے کر گزشتہ روز خلائی سفر پر روانہ ہو گیا۔چین کی خواہش ہے کہ اس اسٹیشن کی تعمیر اگلے سال کے آخر تک
مکمل ہو جائے۔ جو ماڈیول گزشتہ روز خلا میں بھیجا گیا، اس میں مستقبل کے اس مستقل چینی خلائی اسٹیشن کے عملے کے تین ارکان رہ سکیں گے۔ یہ مشن چین کے جنوبی جزیرے ہائینان پر قائم خلائی مرکز سے اپنے سفر پر روانہ ہوا۔ چینی حکومت کے منصوبوں کے مطابق اس خلائی اسٹیشن کو موجودہ آئی ایس ایس کی طرح بین الاقوامی سطح پر مل کر استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔