جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

یورپی ممالک کابٹ کوائن کے متبادل کے طور پر نئی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ

datetime 23  اپریل‬‮  2021 |

برسلز(این این آئی) یورپی ممالک بٹ کوائن کے متبادل کے طور پر نئی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے پر غور کررہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی بڑھتی مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یورپی ممالک کے مختلف بینکس اپنی ڈیجیٹل کرنسی

متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔بٹ کوائن کے مقابلے میں ڈیجیٹل یورو، یو آن یا ڈالر متعارف کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔یورپ کی سب سے بڑی اقتصادی قوت جرمنی، یورپین سنٹرل بینک کی ضمانت سے ڈیجیٹل یورو متعارف کرانے پر غور کر رہا ہے، ڈیجیٹل یورو کو کمرشل بینکوں کے مقابلے میں زیادہ تحفظ ملے گا۔ تاہم نئی ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے اب تک کوئی حتمی فیصلہ یا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ بٹ کوائن کے متعارف ہونے کے 13 سال بعد اس کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ 20 کھرب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے، ایک بٹ کوائن کی قدر 60 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب برطانیہ بھی بٹ کوائن کے متبادل کے طور پر برٹ کوائن لانے پر غور کررہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…