مکوآنہ (این این آئی )ٹیکنالوجی نے گمشدہ چیزوں کی تلاش بھی انتہائی آسان بنا دی، معروف کمپنی ایپل نے کمشدہ چیزوں کی تلاش کیلیے منفرد ڈیوائس تیار کرلی۔غیر ملکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشہور ٹیکنالوجی کمپنی اپیل کی
جانب سے ایئر ٹیگز نامی ایسی انوکھی ڈیوائس تیار کی گئی ہے جس کی مدد سے باآسانی گمشدہ چیز تلاش کی جاسکتی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ کسی بھی گمشدہ چیز کو فائنڈ مائی ایپ کی مدد سے تلاش کیا جاسکتا ہے، بس ان ایئر ٹیگز کو اپنی چابیوں، پرس و دیگر قیمتی سامان کے ساتھ منسلک کرنا ہے۔ایئر ٹیگز منسلک ہونے کے بعد جیسے ہی آپ کی کوئی چیز آپ سے دور ہوگی ایئر ٹیگز کی مدد سے فوری طور پر موبائل فون پر نوٹیفکیشن آجائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ چھوٹی سی ڈیوائس ایپل کی پروڈکٹ (آئی فون یا آئی پیڈ) سے ہی منسلک ہوسکے گی، جس کی قیمت 29 ڈالر (4434) مختص کی گئی ہے جب کہ چار ڈیوائسز خریدنے پر قیمت 99 (15137) ڈالر ادا کرنی ہوگی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 30 اپریل سے اس ڈیوائس کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔