پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

مریخ پر ناسا کے ہیلی کاپٹر کی پہلی پرواز سے نئی تاریخ رقم

datetime 19  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن )امریکی خلائی ادارے ناسا کے مریخ پر موجود ہیلی کاپٹر انجینیوئٹی نے پہلی پرواز کے ذریعے تاریخ رقم کردی ہے۔یہ پہلی بار ہے جب ایک ہیلی کاپٹر کو زمین سے کنٹرول کرکے کسی اور سیارے پر اڑایا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس چھوٹے سے ہیلی کاپٹر نے مریخ پر 19 اپریل کو پرواز کی اور فضا میں 3 میٹر بلندی

پر گیا اور پھر دوبارہ سرخ سیارے کی سرزمین پر اتر گیا۔انجینیوئٹی مارس ہیلی کاپٹر پراجیکٹ منیجر می می آنگ نے اس موقع ر کہا کہ اب ہم کہہ سکتے ہیں کہ انسان کسی اور سیارے پر ایک روٹر کرافٹ کو اڑا سکتا ہے۔یہ ہیلی کاپٹر ایک ایسے منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت مختلف اقسام کی جدید ٹیکنالوجیز کو پہلی بار آزمانا ہے۔ہیلی کاپٹر کی خودکار پہلی پرواز کا ڈٰیٹا چند گھنٹوں میں زمین تک پہنچ جائے گا۔پرواز کی تصاویر سے ہیلی کاپٹر کا سایہ مریخ کی سطح پر نظر آرہا ہے جبکہ ایک ویڈیو میں اسے سطح پر اترتے دکھایا گیا ہے۔خیال رہے کہ یہ ہیلی کاپٹر فروری میں ناسا کے مشن پرسیورینس کے ساتھ مریخ پر پہنچا تھا۔ناسا کا یہ پرسیورینس روور روبوٹ سرخ سیارے (مریخ) پر مائیکربیل (microbial) زندگی کے آثار کی تلاش کا کام کرے گا۔مریخ پر لینڈنگ 2.7 ارب ڈالر اور 2 سالہ کوششوں کا خطرناک ترین منصوبہ تھا جس کا بنیادی مقصد ان مائیکروبز کے ممکنہ آثار کو کھود کر تلاش کرنا ہے جو 3 ارب برس قبل مریخ پر موجود تھے، جب نظام شمسی کا چوتھا سیارہ سورج سے زیادہ گرم ، نم اور زندگی کے لیے ممکنہ طور پر سازگار تھا۔سائسدانوں کو امید ہے کہ وہ اس قدیم مقام سے زندگی کے نمونوں کو تلاش کرسکیں گے اور پرسیورینس کو مریخ سے پتھر کھوج نکالنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں زمین پر ان کا تجزیہ کیا جاسکے۔جو انسانوں کی جانب سے کسی دوسرے سیارے سے پہلی مرتبہ جمع کیے جانے والے پہلے نمونے ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…