جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

5Gآیا نہیں چین نے 6G لانے کا بھی اعلان کردیا، ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچادیا

datetime 18  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوےکا 2030 میں 6 جی متعارف کرنے کا اعلان ۔ یہ 5 جی سے 50 گنا زیادہ طاقتور اور اس سے ایک سیکنڈ میں ایک ہزار گیگا بٹس (ایک ہزار جی بی) ڈیٹا ٹرانسفرممکن ہو سکے گا ۔ اس حوالے سے ہواوے نے جلد ہی وائٹ پیپر جاری کرے گا جس سے دنیا کو 6 جی ٹیکنالوجی کو سمجھنے میں مدد ملے گی

۔ٹی سنگھوا یونیورسٹی کے ڈپٹی ڈین آف دی انفارمیشن سکول چوئی باؤ گو نے ایک بار پیش گوئی کی تھی کہ 6 جی نیٹ ورک کی رفتار ایک ہزار گیگا بٹس (ایک ہزار جی بی) تک پہنچ سکتی ہے۔ اس کا پراسیسنگ وقت 5 جی سے 10 گنا کم ہوگا اور اس کی رفتار فائیو جی سے 50 گنا تیز ہو گی ۔ دوسری جانب چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ( ایم آئی آئی ٹی ) کی ایک ماہرنے چینی خبررساں ایجنسی شنہوا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ توقع ہے کہ چین 2020ء تک 5جی (پانچویں جنریشن ) موبائل نیٹ ورک کی کمرشل آپریشن کا آغاز کریگا اور 2022ء یا 2023ء میں بڑے پیمانے پر اپیلی کیشن کے حصول کی کوشش کریگا ، وانگ ژائی چن جو ایم آئی آئی ٹی کی چینی اکادمی ٹیلی کمیونیکیشن ریسرچ کے ماہر ہیں کہا کہ چین نے دوسرے ممالک کے ساتھ 5جی کی تحقیق اور ترقی کا عمل شروع کیا ، 2013ء میں چینی حکومت نے 5جی کے مرحلہ وار ترقی کو فروغ دینے کیلئے آئی یم ٹی ۔2020ء ( 5جی ) پروموشن گروپ قائم کیا ۔وانگ نے کہا کہ گروپ کے رہنماؤں کے طورپر ایم آئی آئی ٹی نے رواں سال جنوری میں 5جی ٹیکنالوجی کی تحقیق و ترقی کا عالمگیر سب سے بڑا تجربہ کرنے میں تعاون کیا اور ستمبر میں پہلے مرحلے کا تجربہ مکمل کر لیا ۔انہوں نے کہا کہ چین دوسرے ممالک کے ساتھ متحدہ عالمی 5جی معیار مرتب کرنے پر تیار ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ 5جی سٹینڈر پر عالمی تحقیق مارچ میں شروع ہوئی اور اندازہ ہے کہ پہلا ورجن جون 2018ء میں مکمل کر لیا جائے گا۔وانگ نے کہا کہ ہم نے جلد شروع کیا اور بہت زیادہ تجربہ حاصل کر لیا ہے ، مجھے امید ہے کہ چین معیار کی تدوین میں ’’ نمایاں کھلاڑیوں‘‘ میں شامل ہو گا ۔چین نے تیرہویں قومی پنجسالہ منصوبے( 2016-2020ء ) میں 5جی کو بڑی اہمیت دے رکھی ہے اور 2020ء تک 5جی کی تجارتی پیمانے پر تیاری کا نصب العین متعین کیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…