پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستانی سائنسدانوں کا بڑا کارنامہ ملکی تاریخ میں پہلی بار مصنوعی نسل پروری سے اونٹ کی پیدائش کا کامیاب تجربہ

datetime 8  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سائنسدانوں نے ملکی تاریخ میں پہلی بار مصنوعی نسل پروری سے اونٹ کی پیدائش کا کامیاب تجربہ کر لیاہے ۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق اونٹ کی اعلیٰ نسل کو

محفوظ کرنے کے ساتھ دودھ اور گوشت کی معیاری پیداوار میں اضافہ ممکن بنایا جا سکے گا۔ ڈین کلیہ ویٹرنری سائنسز ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی نے کیمل بریڈنگ اینڈ ریسرچ سٹیشن ماہی ضلع بھکر میں نومولود اونٹ کا معائنہ کیا ۔ ڈاکٹر محمد سلمان وقاص اور قمر بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی نے بتایا کہ مصنوعی نسل پروری کے ذریعے مصنوعی طور پر حاملہ ہونے والی ملک کی پہلی اونٹنی سے صحت مند اونٹوں کی نسل نو کو پروان چڑھانے سے تحقیق کی نئی راہیں کھل سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ تھیریوجینیالوجی کے اساتذہ ڈاکٹر محمدسلمان وقاص، ڈاکٹر انجم مسعود اور ایم فل سکالرز پر مشتمل ٹیم نے مٹریجہ نسل کی اونٹنی میں سیمن کولیکشن اور سیمن ایکسٹینشن کے عمل کے ذریعے مصنوعی حمل پروان چڑھانے کا کامیاب اور پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…