کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہاہے کہ ہم نے فوری طور پر پاکستان میں موبائل فون کی مینو فیکچرنگ شروع کردی ہے، اب سستا فون عوام کو دستیاب ہوگا۔ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کورونا جب شروع ہوا تو کرائسز آیا لیکن فوڈ پانڈا
نے بہترین کام کیا ، تمام متاثرہ علاقوں میں برقت چیزیں پہنچائیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کا وژن ڈیجیٹل پاکستان ہے ، پچھلے ایک سال میں موبائل فون کی تعداد 16 کروڑ سے بڑھ کر 17 کروڑ ہوگئی ہے ، ہمارا وژن ہے کہ پاکستان کی 22 کروڑ عوام کے پاس اسمارٹ موبائل فون ہو ، ہم نے فوری طور پر پاکستان میں موبائل فون کی مینوفیکچرنگ شروع کردی ہے، اب سستا فون عوام کو دستاب ہوگا۔بعد ازاں وفاقی وزیر امین الحق کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی سندھ نے انتہائی غیر زمہ دارانہ بیان دیا ہے ، الیکشن کمیشن کو اس بیان کا نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ 2018 کے سینیٹ انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی نے زور زبردستی اور پیسے کے زریعے اراکین کے ووٹ حاصل کیے۔انھوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم کی دو اراکین اسمبلی سینیٹ انتخابات سے ایک روز قبل پیپلز پارٹی کے ڈنر پر تھیں ، ایم کیو ایم اور تحریک انصاف میں ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی شست پر ڈیڈ لاک برقرار اور یہ مسئلہ ہے ، دو روز قبل دو گھنٹے مذاکرات ہوئے ہیں تحریک انصاف کے ساتھ ، ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے درمیان سینیٹ نشستوں کو لیکر مزید مزاکرات کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہاہے کہ ہم نے فوری طور پر پاکستان میں موبائل فون کی مینو فیکچرنگ شروع کردی ہے، اب سستا فون عوام کو دستیاب ہوگا۔