ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین کے خلائی مشن نے مریخ کی پہلی ویڈیو بھیج دی

datetime 14  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آن لائن )چین کے خلائی ادارے نے مریخ کے مدار میں داخل ہونے والے اپنے مشن کی ایک ویڈیو جاری کی ہے۔یہ خلائی مشن 10 فروری کو مریخ کے مدار میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا تھا۔چین کے سرکاری ادارے سی سی ٹی وی نے اس ویڈیو کو جاری کیا جس میں تیان وین 1 مشن کو مریخ کے مدار میں داخل ہونے کے عمل کو

دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں سرخ سیارے کی سطح پر سفید گڑھے نمایاں ہیں جن کو تاریک ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے کیونکہ یہ ایک مریخی دن کی پرواز کی فوٹیج ہے۔ چین نے جولائی میں اپنے مشن کو مریخ پر روانہ کیا تھا اور لگ بھگ 7 ماہ بعد وہ سرخ سیارے کے مدار میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا۔5 ٹن کا تیان وین 1 مارس آربٹر، ایک لینڈر، سولر پاور روور پر مشتمل ہے۔اس کا آربٹر مریخ کے مدار سے اس کا تجزیہ ہائی ریزولوشن کیمرے، ایک اسپیکٹرو میٹر، میگنٹومیٹر اور آئس میپنگ راڈار انسٹرومنٹ کی مدد سے کرے گا۔آربٹر لینڈ کرنے والے روور سے بھی رابطے میں رہے گا جو اپنی طرز کی ایک متاثر کن کامیابی ہے۔یہ روور جدید ترین آلات سے لیس ہے اور مریخ میں پانی کو تلاش کرنے کام کرے گا۔ اس کا لینڈر روور کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا اور اگر روور اور لینڈر کامیابی سے مریخ پر اتر کر کام کرنے لگتے ہیں تو امریکا کے بعد ایسا کرنے والا دوسرا ملک بن جائے گا۔چین 2022 میں ایک خلائی اسٹیشن کو عملے کے ساتھ تعمیر کرنا چاہتا ہے اور بتدریج چاند پر ایک انسان کو بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔تیان وین 1 مریخ کی سطح پر مئی میں اترے گا۔اسی ہفتے متحدہ عرب امارات کے ہوپ مشن نے بھی کامیابی سے مریخ کے مدار میں داخل ہونے میں کامیابی حاصل کی تھی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…