ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹیسلا نے ڈیڑھ ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی خرید لی لیکن اس اعلان کیساتھ ہی بٹ کوائن کی قیمت کہاں سے کہاں جا پہنچی؟ قدر میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا

datetime 9  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)دنیا کے امیر ترین شخص ایلن مسک کی گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوری میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی کرپٹوکرنسی بٹ کوائن خریدی ہے۔ٹیسلا کا کہنا ہے کہ وہ کاغذ کی کرنسی کے استعمال میں کمی کی کوشش کررہی ہے اور

مستقبل میں وہ بٹ کوائن کو کرنسی کے طور پر قبول کرسکتی ہے۔ٹیسلا کے اس اعلان کے ساتھ ہی بٹ کوائن کی قیمت میں17فیصد اضافہ دیکھا گیا جس کے باعث اس کی قیمت 44 ہزار 220 ڈالر تک پہنچ گئی یعنی ایک بٹ کوائن کی قیمت پاکستانی روپے میں 68 لاکھ روپے سے زائد ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ہی ٹیسلا کے بانی اور سی ای او ایلن مسک نے اپنی ٹوئٹر پروفائل میں بٹ کوائن کے ہیش ٹیگ کا اضافہ کیا تھا تو تب بھی ڈیجیٹل کرنسی کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا۔چند روز قبل ایک انٹرویو میں ایلن مسک نے امید ظاہر کی تھی کہ دنیا بھر میں جلد ہی بٹ کوائن کو کرنسی کے طور پر تسلیم کرلیا جائے گا اور سرمایہ کار تجارتی معاملات کے لیے کرپٹوکرنسی کو قبول کرلیں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ٹیسلا کی جانب سے بٹ کوائن میں سرمایہ کاری گیم چینجر ثابت ہوسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…