جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

خلائی مخلوق زمین پر پہنچ گئی ، آخری بار دورہ کب کیا تھا؟ ماہر فلکیات کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 8  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( آن لائن ) امریکی ماہر فلکیات نے دعویٰ کیا ہے کہ خلائی مخلوق زمین پر پہنچ چکی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر اور ماہر فلکیات اوی لوب نے حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلائی مخلوق نے سال 2017 میں زمین کا دورہ کیا تھا۔

معروف سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ کے ساتھ کام کرنے والے پروفیسر اوی لوب نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا کہ آج سے پانچ سال قبل خلائی مخلوق نے زمین کا دورہ کیا تھا۔19 اکتوبر 2017 کو نظامِ شمسی میں ایک لمبوتری ساخت کے سیارچے کو دریافت کیا گیا تھا جس کا نام ماہرین فلکیات نے ‘اومْوامْوا’ رکھا تھا۔پروفیسر اوی لوب کے مطابق یہ ایلین ٹیکنالوجی ہوسکتی تھی تاہم ان کے ساتھی سائنس دانوں نے اس واقعے کو نظرانداز کیا۔ پروفیسر کے ان خیالات کے باعث انہیں ساتھی ماہرین فلکیات سے اختلافات کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔اس سے قبل بھی ہاورڈ یونیورسٹی نے ایک تحقیق جاری کی تھی جس میں نظامِ شمسی میں داخل ہونے والے سیارچے کے بارے میں یہ امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ یہ زمین کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے بھیجا گیا ہو گا۔تحقیق میں اس امکان کو بھی ظاہر کیا گیا تھا کہ سیارچے کی چوڑائی کے مقابلے میں لمبائی دس گنا زیادہ تھی اور وہ ایک لاکھ 96 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہا تھا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…