جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

سال2020ءکتنےارب سمارٹ فونز فروخت ہوئے ؟ رپورٹ میں حیران کن انکشاف

datetime 29  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )کورونا وائرس کی وبا ء نے 2020 میں اسمارٹ فونز کی صنعت کو بھی بری طرح متاثر کیا، 2019 کے مقابلے میں 2020ء میںاسمارٹ فونز کی فروخت میں 5.9 فیصد کمی ہوئی ، ایپل 2020 کی آخری سہ ماہی میں سب سے زیادہ اسمارٹ فون فروخت کرنے والی کمپنی بن گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار

میں بتایا گیا ہے کہ ایپل کے اسمارٹ فون کی فروخت میں 2020 کی آخری سہ ماہی کے دوران 22 فیصد اضافہ ہوا اور یہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ایپل نے آئی فون 12 کی شکل میں فائیو جی انٹرنیٹ کی سہولت رکھنے والا والے نئے ماڈل کو بہت پسند کیا گیاہے، گزشتہ سال چین میں ایپل کے اسمارٹ فونز کی طلب میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2020 کی آخری سہ ماہی میں ایپل کے اسمارٹ فونز کی فروخت 9 کروڑ سے زائد فونز تک پہنچ گئی جو کسی بھی سہ ماہی میں کمپنی کی سب سے زیادہ فروخت ہے، اس عرصے میں ایپل کا موبائل فون کی فروخت کے حوالے سے عالمی مارکیٹ میں حصہ 23.4 فیصد رہا۔ماہرین کے مطابق چین میں اگرچہ اب بھی ہواوے کی طلب موجود ہے لیکن اس کی سپلائی ڈیمانڈ کے مطابق نہیں تھی، ایپل نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور ہواوے کی مارکیٹ کو بھی اپنی گرفت میں لے لیا۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 2020 کی آخری سہ ماہی میں سالانہ چھٹیوں کے دوران ایپل کی آمدنی پہلی مرتبہ 100 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی، چین، ہانگ کانگ اور تائیوان میں ایپل فونز کی فروخت میں 57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔چین کی شہری آبادی میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 3 اسمارٹ فونز میں سے 2 ایپل کے ہیں۔اسمارٹ فونز بنانے والی ایک اور بڑی کمپنی سام سنگ کے فونز کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے، سال 2020 کی آخری سہ ماہی میں اس کمپنی کے اسمارٹ فونز کی فروخت کا عالمی مارکیٹ میں حصہ 19.1 فیصد رہا جبکہ کمپنی کی ڈیوائسز کی فروخت میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا، سام سنگ نے ان 3 ماہ میں 7 کروڑ 39 لاکھ سے زائد فون فروخت کیے۔دوسری جانب چینی کمپنی ہواوے کو خاصا نقصان اٹھانا پڑا، گزشتہ سال کے آخری 3 ماہ میں اس کے فونز کی فروخت 4 کروڑ 24 لاکھ سے گر کر 3 کروڑ 23 لاکھ ڈیوائسز پر آگئی۔کرونا وبا سے متاثرہ سال میں اسمارٹ فونز کی فروخت میں مجموعی طور پر 5.9 فیصد کمی آئی۔ آئی ڈی سی کے مطابق 2019 میں ایک ارب 37 کروڑ سے زائد اسمارٹ فونز فروخت ہوئے جبکہ گزشتہ سال ایک ارب 29 کروڑ فون فروخت ہوئے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…