منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’آئی فون 12کی ریکارڈ فروخت ‘‘ ایپل سب سے زیادہ اسمارٹ فون فروخت کرنے والی کمپنی بن گئی‎

datetime 29  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )کورونا وائرس کی وبا نے 2020 میں اسمارٹ فونز کی صنعت کو بھی بری طرح متاثر کیا، 2019 کے مقابلے میں 2020 میںاسمارٹ فونز کی فروخت میں 5.9 فیصد کمی ہوئی ، ایپل 2020 کی آخری سہ ماہی میں سب سے زیادہ اسمارٹ فون فروخت کرنے والی کمپنی بن گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ

ایپل کے اسمارٹ فون کی فروخت میں 2020 کی آخری سہ ماہی کے دوران 22 فیصد اضافہ ہوا اور یہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ایپل نے آئی فون 12 کی شکل میں فائیو جی انٹرنیٹ کی سہولت رکھنے والا والے نئے ماڈل کو بہت پسند کیا گیاہے، گزشتہ سال چین میں ایپل کے اسمارٹ فونز کی طلب میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2020 کی آخری سہ ماہی میں ایپل کے اسمارٹ فونز کی فروخت 9 کروڑ سے زائد فونز تک پہنچ گئی جو کسی بھی سہ ماہی میں کمپنی کی سب سے زیادہ فروخت ہے، اس عرصے میں ایپل کا موبائل فون کی فروخت کے حوالے سے عالمی مارکیٹ میں حصہ 23.4 فیصد رہا۔ماہرین کے مطابق چین میں اگرچہ اب بھی ہواوے کی طلب موجود ہے لیکن اس کی سپلائی ڈیمانڈ کے مطابق نہیں تھی، ایپل نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور ہواوے کی مارکیٹ کو بھی اپنی گرفت میں لے لیا۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 2020 کی آخری سہ ماہی میں سالانہ چھٹیوں کے دوران ایپل کی آمدنی پہلی مرتبہ 100 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی، چین، ہانگ کانگ اور تائیوان میں ایپل فونز کی فروخت میں 57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔چین کی شہری آبادی میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 3 اسمارٹ فونز میں سے 2 ایپل کے ہیں۔اسمارٹ فونز بنانے والی ایک اور بڑی کمپنی سام سنگ کے فونز کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے، سال 2020 کی آخری سہ ماہی میں اس کمپنی کے اسمارٹ فونز کی فروخت کا عالمی مارکیٹ میں حصہ 19.1 فیصد رہا جبکہ کمپنی کی ڈیوائسز کی فروخت میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا، سام سنگ نے ان 3 ماہ میں 7 کروڑ 39 لاکھ سے زائد فون فروخت کیے۔دوسری جانب چینی کمپنی ہواوے کو خاصا نقصان اٹھانا پڑا، گزشتہ سال کے آخری 3 ماہ میں اس کے فونز کی فروخت 4 کروڑ 24 لاکھ سے گر کر 3 کروڑ 23 لاکھ ڈیوائسز پر آگئی۔کرونا وبا سے متاثرہ سال میں اسمارٹ فونز کی فروخت میں مجموعی طور پر 5.9 فیصد کمی آئی۔ آئی ڈی سی کے مطابق 2019 میں ایک ارب 37 کروڑ سے زائد اسمارٹ فونز فروخت ہوئے جبکہ گزشتہ سال ایک ارب 29 کروڑ فون فروخت ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…