ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان موبائل فون مینوفیکچررز کاحکومتی سطح پر ’’میڈان پاکستان‘‘مہم چلانے کامطالبہ

datetime 29  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان موبائل فون مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے حکومتی سطح پر ’’میڈان پاکستان‘‘مہم چلانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کواس جانب راغب کرنے کیلئے حکومتی ،سیاسی اورمختلف شعبوں کی نامورشخصیات رول ماڈل بنیں، برانڈز اورپر تعیش

مصنوعات کی درآمد پر سالانہ اربوں ڈالرکا قیمتی زرمبادلہ خرچ ہوتاہے جسے اس مہم کوکامیاب بنا کر ایک حد میں لایا جاسکتا ہے ۔ ان خیالات کااظہار ایسوسی ایشن کے ڈپٹی وائس چیئرمین سردارخان نے اپنے دفتر میں ممبران کے وفدسے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر موبائل مینو فیکچررزکو درپیش مسائل بھی زیر غورآئے  ۔ سردارخان نے کہا کہ پاکستان ایسی مصنوعات کی تیاری کر رہا ہے جو معیار میں کسی بھی غیر ملکی برانڈ سے کم نہیںلیکن اس کے باوجود ہم بیرون ممالک سے منگوانے کو ترجیح دیتے جس پر اربوں ڈالر زکاقیمتی زرمبادلہ خرچ ہوتاہے۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں ’’میڈ ان پاکستان ‘‘کو ترجیح دینی چاہیے اورفخرسے اس کی تشہیربھی کرنی چاہیے تاکہ ہمارے ملک کی صنعتیں مزیدعروج حاصل کریں جس سے ہماری مقامی معیشت بھی ترقی کرے گی ۔سردارخان نے کہا کہ ’’میڈان پاکستان ‘‘مہم کی کامیابی کے لئے اعلیٰ حکومتی اورسیاسی شخصیات رول ماڈل بنیںاوراس کے ساتھ کھیلوںاور شوبز سمیت دیگر شعبوں کی نامور شخصیات کوبھی اس میں اپنا کردار ادا کرناچاہیے ۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…