کراچی (آن لائن )اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 76 ملین انٹرنیٹ صارفین ہیں جن میں سے 37 ملین سوشل میڈیا اکاوئنٹس ہیں جوکہ پاکستان کی معیشت کو ترقی دینے کو حوالے سے ایک سنہرا موقع ہے۔ موبائل انٹرنیٹ ریٹس صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے
ساتھ ساتھ عوام کے لئے تفریح کا ایک واحد ذریعہ رہا ہے۔ رنسٹرا پاکستان کے میڈیا ٹیکنالوجی کے زمرے میں اب تک کے سب سے پر کشش اقدام کے طور پر ابھر رہا ہے۔ بقیہ تمام ایپلیکشن اورپلیٹ فارم خبروں ،انٹرٹینمنٹ چینلزاورویڈیوز آن ڈیمانڈ کے حوالے سے محدود اسٹریمنگ فراہم کررہے ہیں۔ اس کے برعکس رنسٹرا نے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے تخلیق کاروں کے لئے نئے دروازے کھول دیئے ہیں۔ رنسٹرا پاکستان کا نہ صرف پہلا ڈیجیٹل ہلیٹ فارم کے طور پر سامنے آیا ہے بلکہ اس پلیٹ فارم نے حسینہ معین ، مہرین جبار جیسے نامور فنکاروں کے ساتھ مل کر مواد تخلیق کرنا شروع کردیا ہے اوراس کے ساتھ ساتھ نوجوان فلم سازوں کو مختلف موضوعات پر مواد تخلیق کرنے کا مواقع بھی فراہم کررہا ہے۔