ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’2 کمپنیو ں نے پاکستان میں ڈرونز بنانا شروع کر دیے ‘‘

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتیں اور گلے شکوے تو ہوتے رہتے ہیں لیکن عمران خان کی ذات سے کسی کو مسلہ نہیں ہے۔ سیاسی جماعتوں کے انٹرنل اسٹرکچر اور صوبوں کے فریم ورکس پر بحث ہونی چاہیے۔ اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ بہت جلد ڈرونز اتھارٹی لا رہے ہیں اور تھری ڈی پرنٹرز سے متعلق بھی پالیسی لائیں گے،

دو کمپنیو ں نے پاکستان میں ڈرونز بنانا شروع کر دیے ہیں، ڈرونز ٹیکنالوجی کے لیے سافٹ ویئر میں ہم بہت بہتر ہیں، ہارڈ ویئر میں کچھ پیچھے ہیں، ڈرونز کا استعمال زرعی شعبے میں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فور وہیل الیکٹرک وہیکل پالیسی جلد لا رہے ہیں، اگلے پانچ سالوں میں روایتی گاڑیوں سیالیکٹرک وہیکل پر جائیں گے، کوشش ہے کہ الیکٹرک وہیکل پر ڈیوٹی صفر کر دیں، جلد اپنی ڈائلسسز، ایکس رے اور وینٹی لیٹرز مشین خود بنائیں گے، جتنا پیسہ ٹیکنالوجی میں ہے اتنا روایتی صنعت میں نہیں ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ذات سے متعلق کسی کو کوئی مسئلہ نہیں، چھوٹی چھوٹی باتیں، گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں، یہ بات صحیح نہیں کہ حکومت وعدے پورے نہیں کر رہی، ہم نے میرٹ پر بھرتیاں کی ہیں، کرپشن ختم کرنے کا کہا تھا اور وہ کر رہے ہیں۔وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبائی معاملات صوبے کے پاس ہیں، کراچی کی سڑکیں خراب ہیں تو یہ معاملہ صوبائی ہے، اگلی بار سندھ میں بھی صوبائی حکومت بھی پی ٹی آئی کی ہو گی، صوبائی محکموں میں خرابی ضرور ہے، ہمیں اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی پر بات کرنی چاہیے، سیاسی جماعتوں کے انٹرنل اسٹرکچر اور صوبوں کے فریم ورکس پر بحث ہونی چاہیے۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…