جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

موبائل فون اور ٹیبز کے بچوں کی نشوونما، ذہنی صحت پر تباہ کن اثرات

datetime 27  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)طبی ماہرین نے ٹیبز اور موبائل کے استعمال سے صحت پر مضر اثرات سے ایک بار پھر خبردار کیاہے۔ ماہرین کے مطابق بچوں کی نشونما کیساتھ ذہنی صلاحیتیں بھی متاثر ہوتی ہیں۔ والدین کے پاس غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔موبائل فون اور ٹیبز سمیت الیکڑونک گی

جٹس میں آج کل بچے ہوں یا نوجوان، ہر وقت مگن رہتے ہیں۔ نقصان کس قدر زیادہ ہو رہا ہے، اکثریت اس سے بے خبر ہے۔ دن بھر موبائل اور ٹیبز پر بیٹھے رہنے سے بچے بینائی کیساتھ ہڈیوں کی کمزروی کے مرض کا بھی شکار ہو رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بینائی سے متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے جبکہ تقریبا 50 فیصد بچے بھی اس کا شکار ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق مائیں مصروف رکھنے کے لیے معصوم بچوں کو بھی ویڈیو گیمز لگا کر موبائل فون تھما دیتی ہیں، ایسا کرنا بچوں کی صحت کے لیے تباہ کن ہے۔ماہرین کے مطابق دنیا کے کئی ممالک میں بچوں کو الیکٹرونک ڈیوائسز دینے کی سخت ممانعت ہے، ہم اگر اپنی نئی نسل کو صحت مند دیکھنا چاہتے ہیں تو فوری طور پر بچوں کی عادات بدلنی ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…