جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

جعلی گروہ سادہ عوام کو لوٹنے کیلئے سرگرم ، ایس ای سی پی کا جعلی سرمایہ کار کمپنیوں سے ہوشیار رہنے کا انتباہ

datetime 22  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ جعلی سرمایہ کار کمپنیوں سے ہوشیار رہیں۔ اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایس ای سی پی نے کہاکہ محض کمپنی کی رجسٹریشن عوام سے

فنڈز وصول کرنے کا اختیار نہیں، کسی کمپنی کا سرمایہ کاری کیلئے رقوم اکٹھی کرنا کمپنیز ایکٹ کی دفعہ 84 کے تحت غیر قانونی ہے۔ایس ای سی پی کے مطابق غیرقانونی طور پر فنڈز اکٹھا کرنے کے الزام میں دو کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ دونوں کمپنیاں ایس ای سی پی اور ایف بی آر سے کمپنیوں کی رجسٹریشن کا استعمال کر رہی تھیں۔اعلامئے کے مطابق کمپنیاں سوشل میڈیا اور ویب سائٹ سے سرمایہ کاری کی غیرقانونی اسکیموں کی تشہیر کر کے فنڈز اکٹھا کر رہی ہیں۔ایس ای سی پی کی جانب سے پچاس سے زائد ایسی کمپنیوں اور غیر رجسٹرڈ اداروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…