ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

گزشتہ 48گھنٹوں میںبٹ کوئن کے اثاثے 10فیصد گر گئے 100 بلین ڈالرز کا نقصان، سرمایہ کار کے اربوں ڈوب گئے

datetime 22  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)ڈیجیٹل کرنسی کے طور پر استعمال ہونے والے بٹ کوائن کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران بٹ کوائن کے اثاثے دس فیصد گرنے پر کریپٹو کرنسی کی مارکیٹ ویلیو میں تقریبا 100 بلین ڈالرز کا نقصان سامنے آیا۔

پچاس لاکھ سے زائد ٹریڈنگ پر بٹ کوائن کو روزانہ کی بنیاد پر دس فیصد کا نقصان ہورہا ہے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران دنیا کی نمبرون کریپٹوکرنسی میں تقریبا 18 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں تاریخ میں پہلی بار ایک بٹ کوائن کی قمیت 40 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پچھلے پانچ دنوں میں بٹ کوائن کی قیمت میں دس ہزار ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔ایک دن میں اس ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت میں تقریبا دس فیصد اضافہ ہوا۔ بٹ کوائن کی کل مارکیٹ ویلیو ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔پاکستانی کرنسی میں ایک بٹ کوائن کی قیمت 65 لاکھ 65 ہزار 832 ہوگئی تھی۔ بٹ کوائن کی قیمت 16 دسمبر کو 20 ہزار ڈالر تھی جو 26 دسمبر کو 25 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی۔بٹ کوائن کی قیمت میں 16 دسمبر 2020 کے بعد 20 ہزار سے زائد ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔ سال 2021 کے پہلے دو روز میں بٹ کوائن کی قیمت میں11.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اس وقت دنیا میں کم سے کم 1 کروڑ18 لاکھ سے زائد بٹ کوائن موجود ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر کم سے کم90 بٹ کوائن بن رہے ہیں۔ بٹ کوائن کی تعداد ہر دس منٹ بعد تبدیل ہوتی ہے۔کرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کا کوئی ادارہ نہیں ہے۔ یہ روپے یا ڈالر کی طرح کاغذی کرنسی نہیں ہے لیکن اس کا استعمال خرید و فروخت میں ہو سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…