جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعدادمیں حیرت انگیز اضافہ ،اعداد و شما رسامنے آگئے

datetime 21  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں تھری اورفور جی صارفین کی تعداد دسمبر 2020 کے آخر تک 90اعشاریہ 5 ملین(ساڑھے 9کروڑ) تک پہنچ گئی ہے جو نومبر کے آخر تک 88اعشاریہ 8 ملین تھی ، اس طرح ایک ماہ کے

دوران صارفین میں ریکارڈ 17لاکھ کا اضافہ ہوا،روزنامہ جنگ میں ساجد چوہدری کی شائع خبر کے مطابق پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد دسمبر کے آخر تک175اعشاریہ 62ملین ہوگئی جو نومبر کے آخر تک 173اعشاریہ 67ملین تھی ، اس طرح مختصر مدت کے دوران ایک اعشاریہ 95 ملین کا اضافہ ہوا،فور جی صارفین کے مقابلے میں تھری جی صارفین کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی، پی ٹی اے کے مطابق جاز کے تھری جی صارفین کی تعداد نومبر کے آخر تک 9اعشاریہ 30ملین تھی جو دسمبر کے آخر تک کم ہو کر 9اعشاریہ 02ملین پر آگئی جبکہ فوری جی صارفین کی تعداد نومبر کے آخر میں 23اعشاریہ 9ملین تھی جو دسمبر کے آخر تک بڑھ کر 25 ملین ہوگئی، اس طرح ایک ماہ کے دوران جاز کے فور جی صارفین کی تعداد میں گیارہ لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ کرونا کی وجہ سے بھی ملک بھر میں انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…