اسلام آباد (این این آئی)واٹس ایپ پرائیویسی پالیسی کے حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ شہریوں کی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے وزارت سائنس مضبوط ڈیٹا پراٹیکشن قوانین متعارف کروانے پر غور کر رہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ واٹس ایپ پرائیویسی
پالیسی صارفین کے حساس ڈیٹا کی شیئرنگ کی اجازت دیتی ہے،شہریوں کی پرائیویسی کے تحفظ کیلئے وزارت سائنس مضبوط ڈیٹا پراٹیکشن قوانین متعارف کروانے پر غور کر رہی ہے،ایک طرفہ سوچ کی بجائے ایسی پالیسز کی تشکیل مشاورت کے بعد کی جانی چاہیے تھی۔