جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

گاڑیوں کے شوقین حضرات کیلئے خوشخبری، ایک اور پاکستانی کمپنی نے کار لانچ کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 6  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کے رکشہ بنانے والی سب سے بڑی کمپنی سازگار بی اے آئی سی (بائیک)ڈی 20 کے ساتھ کار مارکیٹ میں قدم رکھنے والی ہے، جس میں ہیچ بیک اور سیڈان ورژن شامل ہیں۔ کمپنی کا کراس اوور ایکس 25 اور آف روڈر ایس یو وی بی جے 40 پلس بھی لانچ کرنے کا منصوبہ ہے۔بی اے آئی سی گروپ چین کا

تیسرا بڑا آٹو موٹو گروپ ہے، دنیا کا ایسا ملک جہاں سب سے زیادہ سالانہ 2 کروڑ 60 لاکھ گاڑیاں تیار کی جاتی ہیں، بی اے آئی سی ہر سال 35 لاکھ گاڑیاں فروخت کرتی ہے۔سازگار کو تین پہیوں گالی گاڑیاں (رکشہ)جاپان سمیت 20 ممالک کو برآمد کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔کمپنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سازگار کی گاڑیوں کی تیاری کیلئے اسمبلی لائن مکمل ہوچکی ہے اور جلد ہی آزمائشی بنیادوں پر گاڑیوں کی تیاری شروع ہوجائے گی جبکہ کمپنی اپنی تیار کردہ گاڑیوں کی فروخت آئندہ 3 ماہ میں شروع کردے گی۔کمپنی بی اے آئی سی کے ساتھ اشتراک کو مزید مضبوط کرنا چاہتی ہے، جو چین میں الیکٹرک کار مارکیٹ میں بھی موجود ہے۔ سازگار مستقبل قریب میں الیکٹرک کار متعارف کرانے پر بھی غور کررہی ہے۔بی اے آئی سی (بائیک)نے ایم بی ٹیک کے نام سے جانی جانیوالی مرسڈیز کے ساتھ مشترکہ تحقیقی معاہدہ کیا ہے۔ دونوں کمپنیوں کی ٹیکنالوجی کنسلٹینسی بائیک کی گاڑیوں میں بھی نظر آتی ہے البتہ سازگار پاکستان میں مرسڈیز کی اسمبلنگ نہیں کرسکتی کیونکہ بائیک نے صرف چین کیلئے مرسڈیز سے معاہدہ کیا ہے۔سازگار کمپنی کار سازی کے کاروبار میں ہیچ بیک، سیڈان، کروس اوور اور ایس یو وی کے ذریعے پوری مارکیٹ کو کور کرنا چاہتی ہے، جن کی قیمتیں 20 لاکھ روپے سے 60 لاکھ روپے کے

درمیان ہوں گی۔کمپنی پاکستان میں کاروں کی اسمبلنگ گرین فیلڈ اسٹیٹس کے تحت کرے گی، جو اسے حکومت پاکستان کے آٹو ڈیویلپمنٹ پالیسی21-2016 کے ذریعے حاصل ہوا ہے۔سازگار،بائیک کے علاوہ تقریباً ایک درجن کمپنیاں گریڈ فیلڈ اسٹیٹس حاصل کرچکی ہیں جن میں یونائیٹڈ موٹرز، کیا، ریگل موٹرز، چنگان، ایم جی موٹرز، پروٹون، واکس ویگن اور ہنڈائی شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…